• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جاپان ریلوے نے صرف ایک طالبہ کی خاطر اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ ختم کر دیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
جاپان ریلوے نے صرف ایک طالبہ کی خاطر اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ ختم کر دیا
اردو ویورز، 15 جنوری 2016


ہوکائیڈو (ویب ڈیسک) جاپانیوں کے نزدیک تعلیم اتنی اہم کہ جاپانی ریلوے نے صرف ایک طالبہ کے لیے اسٹیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا جاپانی ریلوے کے اس فیصلے کو دنیابھر میں سراہا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے محکمہ ریلوے نے تاریخی فیصلہ کر کے دنیا کو تعلیم کی اہمیت بتا دی جاپانی ریلوے نے تین سال قبل دوردراز علاقے ہوکائیڈو کے ریلوے اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس اسٹیشن پر ٹرین صرف دن میں دو بار ایک ہی مسافر کے لیے رکتی ہے.

مسافر کے بارے میں چھان بین کی گئی تو وہ کوئی کاروباری شخصیت نہیں بلکہ ایک ہائی اسکول کی طالبہ نکلی جس پر جاپانی ریلوے نے فیصلہ کیا کہ طالبہ کی گریجویشن مکمل ہونے تک یہ ریلوے اسٹیشن بند نہیں ہو گی.

ایک جاپانی ہیں جو ایک طالبہ کے لیے پوری ٹرین چلا رہے ہیں، اور ایک ہم ہیں جو چلتے ہوئے اسکول بند کر دیتے ہیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
کنعان بھائی،
یہ قصہ جاپانی سوشل میڈیا سے پھیلتا پھیلتا وائرل ہو گیا۔ اس میں مکمل صداقت نہیں۔ یہاں دیکھئے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

آپ کے پیش کردہ لنک میں ایسا کچھ بھی نہیں لکھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ماسوائے عنوان پر ؟ نشان کے۔

جنوری 2016 سے یہ سٹوری سوشل میڈیا پر ریلیز ہوئی، اور دنیا میں انگلش نیوز پر بھی، جس میں کچھ جگہ ہائی سکول لکھا ہوا ھے اور کچھ جگہ گریجوئیٹ، مگر 2012 کی ایک رپورٹ کے مطابق اسی ٹرین سٹیشن پر پک ن ڈراپ کا ذکر ھے اور ساتھ 26 جنوری 2016 کو بند کرنے پر بھی۔

آج سے ایک سال پہلے پر جیپنی لینگوئیج میں ایک لڑکی کو پک ن ڈراپ کا ذکر ھے۔

آپکی نطر مین اگر یہ واقعہ درست نہیں تو کوئی بات نہیں میری نظر میں فیئر ھے، کیونکہ انگلینڈ میں بھی ٹرانسپورٹ سسٹم پر کونسل کا تعاون ہوتا ھے، اور ایسے بہت سی جگہیں ہیں جہاں ٹرین اور بسیں صبح اور شام صرف چند لوگوں کو پک ن ڈراپ کے لئے وقف ہیں، پیسنجر ہو نہ ہو خالی بھی چلتی ہیں، اور لندن میں تو 24 گھنٹہ بس سروس ھے۔ اس میں کونسل فائدہ نہیں سوچتی بلکہ عوام کی سہولت کس میں ھے اسے مدنظر رکھتی ھے۔

والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام،
جی کنعان بھائی، اسی لئے لکھا تھا کہ مکمل صداقت نہیں ہے اس واقعہ میں۔
اس اسٹیشن سے کوئی دس طالبات جاتی ہیں۔ جبکہ اس خبر کے مطابق فقط ایک طالبہ کے لئے اسٹیشن کو کھلا رکھا گیا ہے۔
اور واپسی میں ان کے پاس تین ٹرینوں کا آپشن ہوتا ہے۔
اس خبر کو تھوڑا سا رومینٹک بنایا گیا ہے، کیونکہ جاپان ریلوے اس اسٹیشن کو بھی مارچ 2016 میں بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اور اس کا طالبہ کی گریجویشن سے کوئی تعلق نہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ خبر Kami-Shirataki Station سے ھے یہاں ایک ٹرین صبح رکتی ھے اور ایک شام کو، اس کے درمیان کوئی ٹرین نہیں رکتی۔

اسی ریلوے لین پر 5 منٹ کے فاصلہ پر دوسرا Shirataki Station ھے یہاں 3 ٹرینیں رکتی ہیں۔

والسلام
 
Top