• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جاگو!

شمولیت
ستمبر 14، 2011
پیغامات
114
ری ایکشن اسکور
576
پوائنٹ
90
کتاب سادہ رھے گی کب تک ، کبھی تو آغاز باب ھوگا
جنہوں نے بستی اُجاڑ ڈالی ، کبھی تو اُنکا حساب ھوگا
سحر کی خوشیاں منانے والو ! سحر کے تیور بتارھے ھیں
ابھی تو اتنی گھٹن بڑھے گی کہ سانس لینا عذاب ھوگا

وہ دن گئے کہ جب ھر ستم کو ادائے محبوب کہہ کے چُپ تھے
اُٹھے گی ہم پر جو اینٹ کوئ تو پتھر اُسکا جواب ھوگا
سُکونِ صحرا میں بسنے والو ! ذرا رُتوں کا مزاج سمجھو
جو آج کا دن سُکوں سے گزرا تو کل کا موسم خراب ھوگا
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اُٹھو جاگو


نجانے کب سے سوئے ہو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تمہاری نیند نے تم کو کہیں کا بھی نہیں چھوڑا

کوئی دستک ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی آہٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جگاتی ہی نہیں تم کو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نشہ غفلت کا کیسا ہے

اُٹھو جاگو ۔

تمہارے گھر ۔ ۔ ۔ ۔ گلی کوچوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سبھی شہروں میں پھیلے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ جہاں تک بھی نظر جائے

عجب سانپوں کے گھیرے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ زہر اِن کا ہوا میں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ زہر اِ ن کا فضا میں ہے

زہر لہجے ۔ ۔ ۔ ۔ زہر سوچیں ۔ ۔ ۔ ۔ زہر پھیلا دِلوں میں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ ہو ایسا تمہیں ڈس لیں

ابھی بھی وقت ہے جاگو ۔

کچل دو پھن اِبھی اِن کا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مسل دو اِن کو پیروں میں

کہیں نہ دیر ہو جائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہیں نہ دیر ہو جائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی اندھیر ہو جائے

اُٹھو جاگو ۔ اٹھو جاگو
 
Top