• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جب سورج لپیٹ دیا جائے گا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جب سورج لپیٹ دیا جائے گا

جب سورج لپیٹ دیا جائے گا
اور جب ستارے گر جائیں
اور جب پہاڑ چلائے جائیں اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں
اور جب جنگلی جانور اکھٹے ہوجائیں اور جب سمندر جوش دیئے جائیں اور جب جانیں
جسموں سے ملائی جائیں اور جب زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی اور جب اعمال نامے کھل جائیں
اور آسمان کا پوست اتارا جائے اورجب دوزخ دھکائی جائے اورجب جنت قریب لائی جائے تو ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے پس میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے ﴿۱۵﴾ سیدھے چلنے والے غیب ہو جانے والے ستارو ں کی اور قسم ہے رات کی جب وہ جانے لگے اور قسم ہے صبح کی جب وہ آنے لگے بے شک یہ قرآن ایک معزز رسول کا لایا ہوا ہے جو بڑا طاقتور ہے عرش کے مالک کے نزدیک بڑے رتبہ والا ہے وہاں کا سردار امانت دار ہے اور تمہارا رفیق کوئی دیوانہ نہیں ہے اور اس نے اس کو کُھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے اور وہ غیب کی باتوں پر بخیل نہیں ہے اور وہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے پس تم کہاں چلے جا رہے ہو یہ تو جہان بھرکے لیے نصیحت ہی نصیحت ہے اس کے لیے جو تم میں سے سیدھا چلنا چاہے اور تم توجب ہی چاہو گے کہ جب الله چاہے گا جو تمام جہان کا رب ہے

سورة التكوير
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا
عامر بھائی! عربی متن بھی ساتھ پوسٹ کریں۔
 
Top