• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جب سے طلاق ہوئی میری انگریزی کمزور ہو گئی ہے

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
عمران خان!
تو خان صاحب اس میں پریشان ہونے والی کونسی بات ہے ویسے بھی آپ اچھے سکول اور کالج سے فارغ التحصیل ہیں اب بیوی سے علیحدگی کے بعد تو سمجھ لیں مکمل ''فارغ البال'' ہیں تو اب اپنے اور اپنے بچوں کی ٹیوٹر کی حیثیت سے مادام جمائمہ کی خدمات حاصل کرلیں۔ اس سے آپ ایک ٹکٹ میں دو مزے لے سکیں گے۔ آپ کے بچے مامتا کی شفقت کے علاوہ پذرانہ شفقت سے بھی مستفید ہونگے اور آپ میں انگریزی زبان کی چاشنی عود کر آئیگی۔آپ کے پاس کونسی کمی ہے روپیہ پیسہ ہے، پارٹی ہے، ہسپتال ہے، سیاست ہے، ورکر ہیں، ایک صوبے کی حکومت ہے جہاں اتنے جھنجٹ پال رکھے ' جمائمہ کا ٹیوٹر والا جھنجٹ بھی سہی۔اب ضروری تو نہیں آدمی شیخ رشید کی طرح ''آوارہ منش'' ہی کہلائے، یہ تو شکر ہے خان صاحب کے بچے اپنی امی جان سابقہ جمائما خان کے پاس لندن میں پرورش پا رہے ہیں انہیں تو اچھی خاصی انگریزی تہذیب و ثقافت اور زبان سے آگہی ہو گی اور جمائمہ کے ٹیوٹر بننے کی صورت میں خان صاحب کی اپنی یہ محرومی بھی ختم ہو جائیگی کہ ...؎
اچھی لکنت زبان میں آئی
بات چھوٹی اثر بھی دوگنا ہو
سادہ لوح عوام تو رمز و کنایہ کی بات پر فدا ہوتے ہیں خوب سر دُھنتے ہیں اسی لئے تو مجذوبوں اور مستوں کی ہمارے معاشرے میں بہت قدر ہے پھر بہکی بہکی بات کرنے والا ''بڑا پہنچا ہُوا'' کہلاتا ہے لوگ ان کے پاس اچھے مستقبل کی نوید لینے جاتے ہیں بالکل ویسے جیسے عمران خان اور دوسرے سیاستدانوں کے پاس ووٹر نئی تبدیلی اور خوشحال مستقبل کا خواب لینے جاتے ہیں۔
 
Top