• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جرابوں پر مسح کرنا

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
جرابوں پر مسح کرنے کے حوالے سے علماء کرام کے تین اقوال ہیں:

1- جرابوں پر مسح کرناجائز نہیں ہے لیکن اگر ان جرابوں پر چمڑے کا جوتا پہناہو تو مسح کیا جا سکتا ہے، یہ امام مالک اور امام شافعی رحمہما اللہ کا قول ہے۔

2- اگر جرابیں موٹی ہوں اور پاؤں کو ٹخنوں سمیت ڈھانپ دیں تو ان پر مسح کرنا جائز ہے، یہ امام حسن بصری ، امام سعید بن مسیب، امام احمد ، حنفیہ ، شافعیہ اور حنابلہ کا قول ہے۔

3- جرابوں پر مسح کرناجائز ہے چاہےوہ باریک ہی کیوںنہ ہوں، یہ امام ابن حزم ، امام ابن تیمیہ ، امام ابن عثیمین اورامام البانی رحمہم اللہ کا قول ہے۔

راجح:

درج ذیل دلائل کی بنا پر تیسرا قول راجح ہے:

1- سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک بار) وضو کیا تو اپنے جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔ (سنن ابی داود: 159)

2- ازرق بن قیس بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور اپنی اون سے بنی ہوئی جرابوں پر مسح کیا، میں نے ان سےعرض کیا کہ آپ نے جرابوں پرمسح کر لیا؟! تو انہوں نےفرمایا کہ یہ موزے ہی ہیں لیکن اون سے بنےہوئے ہیں۔ (الکنی از دولابی، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 181)

3- 13 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے کہ وہ جرابوں پر مسح کیا کرتے تھے۔ (الکنی از دولابی، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 181)
 
Top