• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جرح و تعدیل پر 4نئی کتب کی اشاعت

شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
45
IMG-20240527-WA0020.jpg


جرح و تعدیل پر 4نئی کتب کی اشاعت

الحمدللہ ماشاءاللہ ہماری یہ کتب شائع ہو چکی ہیں ۔

1-فتح القریب فی جمع تقریب التھذیب و مصباح الاریب

یہ مبارک کتاب تقریبا 50ہزار رواۃ حدیث پر مشتمل ہے جس میں تقریب التھذیب اور مصباح الاریب کو احسن انداز سے جمع کر دیا گیا ہے ۔

ضخیم 2جلدیں
70گرام آئی کے کاغذ
رعایتی قیمت 8400

2-تقریب اقوال الجرح والتعدیل من تاریخ مدینۃ دمشق

تاریخ دمشق کے وہ رواۃ جن پر تاریخ دمشق میں جرح و تعدیل کے اقوال موجود تھے ان رواۃ کو الگ جمع کردیا گیا ہے ۔

70گرام آئی کے کاغذ
رعایتی قیمت 1200

3-تقریب اقوال الجرح والتعدیل للامام النسائی رحمہ اللہ

2519 وہ رواۃ جن پر امام نسائی رحمہ اللہ نے جرح و تعدیل کے لحاظ سے حکم لگایا تھا انھیں تمام کتب جرح و تعدیل سے جمع کردیا گیا ہے ۔

70گرام آئی کے کاغذ
رعایتی قیمت 1860

4-الجامع لتواریخ البخاری
امام بخاری رحمہ اللہ کی کتب جرح و تعدیل کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر کتب میں منتشر اقوال کو بھی جمع کردیا گیا ہے نیز جن رواۃ سے امام بخاری صحیح البخاری میں احادیث لائے ہیں ان کی بھی نشان دہی کر دی گئی ہے ۔
نیز حاشیے میں دیگر محدثین کی آراء کو بھی جمع کرنے کی کوشش کی ہے ۔

نوٹ:پہلی تینوں کتب شائع ہو چکی ہیں ۔یہ کتاب ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے کچھ ہفتے لیٹ ہے جونہی یہ شائع ہو گی اعلان کردیا جائے گا ۔ان شاءاللہ

اللہ رحیم و کریم ان چھوٹے چھوٹے اعمال کو خالص اپنی رضاء کے لیے بنائے اور دار ابن بشیر کی انتظامیہ اور خدمت حدیث کے مشن میں شریک مخلصین کے مال و جان میں برکت فرمائے ۔آمین

اور ہمارے ان کاموں کو دار ابن بشیر کی انتظامیہ ،والدین ،اساتذہ کرام بالخصوص محدث العصر حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ ،محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ ،شیخ عبدالرشید راشد رحمہ اللہ ،مفتی شیخ مبشر احمد ربانی رحمہ اللہ ،محدث العصر شیخ ارشاد الحق اثری ، شیخ الاسلام حافظ مسعود عالم ،اور محدث العصر حافظ محمد شریف ،فضیلۃ الشیخ علامہ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہم اللہ وغیرہم کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر بیٹھے خریدنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
03024056187
 
Top