• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جرمنی: شرعی پولیس کی موجودگی پر تشویش کی لہر

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
جرمنی: شرعی پولیس کی موجودگی پر تشویش کی لہر

سیاست دانوں اور میڈیا کا سلفیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ

مذہبی پولیس نے نائٹ کلبوں میں جانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ شراب پینے سے گریز کریں

جرمنی میں قدامت پرست راسخ العقیدہ سلفیوں پر مشتمل شرعی پولیس کے وردی پوش اہلکاروں کے سڑکوں پر گشت پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ملک کے سیاست دانوں اور میڈیا نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

سلفی نوجوانوں پر مشتمل ایک چھوٹا گروپ ان دنوں جرمنی کے مغربی شہر ووپرٹل میں سڑکوں پر مٹر گشت کرتا نظرآ رہا ہے۔ انھوں نے مالٹائی رنگ کی صدریاں پہن رکھی ہوتی ہیں جن کی پشت پر ''شرعیہ پولیس'' کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔

اس شرعی پولیس نے اپنا ایک اخلاقی ضابطہ جاری کیا ہے اور اس میں نائٹ کلبوں میں جانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں شراب پینے، موسیقی سننے اور جوا کھیلنے سے گریز کریں۔ ان کی آن لائن ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں اس خود ساختہ مذہبی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ایک جرمن نومسلم سوین لاؤ بھی نظر آ رہا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اسی نے گشت کی تجویز دی تھی۔

جرمنی کے موجودہ قانون کے تحت اس طرح کی خود ساختہ پولیس کے اہلکاروں کے خلاف نقضِ امن کے الزام میں مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان سلفیوں نے گذشتہ ہفتے گشت کیا تھا۔ اس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اگر ان سلفیوں کا مشتبہ کردار دیکھیں تو وہ اس کی فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔

تاہم ابھی تک ان مشتبہ افراد میں سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ جرمن کے ایک قدامت پرست روزنامے ڈائی ویلٹ نے لکھا ہے کہ ''ان سلفیوں سے کوئی رورعایت نہ برتی جائے۔ سلفیوں اور جنونیوں کو مذہبی آزادی کے پیچھے چھپنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جبکہ اسلامی گروپوں کو بھی اس پر تشویش لاحق ہے۔''

سیاسی لیڈروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس مذہبی پولیس نے آیندہ گشت کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جرمن وزیر انصاف ہائیکو معاس نے کہا ہے کہ ''ہم انصاف کے ایک متوازی غیر قانونی نظام سے کوئی رو رعایت نہیں برتیں گے۔وزیر داخلہ تھامس ڈی میزائیرے نے بھی اس سے ملتا جلتا بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ جرمن سرزمین پر شرعی قانون کو قبول نہیں کیا جائَے گا۔

جرمنی کی ریاست بویوریا کے وزیر داخلہ جوشم ہرمن نے شرعی پولیس کے اقدام کو سلفیوں کی جانب سے قانون کی حکمرانی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کے اتحادی اسی ریاست سے تعلق رکھنے والے ایک سیاست دان اسٹیفن مائیر نے شرعی قانون کی تشہیر پر سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اینجیلا مرکل کی قدامت پسند جماعت کے پارلیمانی لیڈر وولکر کاؤڈر نے واضح کیا ہے کہ امن عامہ برقرار رکھنے کا اختیار صرف پولیس کو حاصل ہے۔اس لیے ہمیں اسلامی اقدار کے ان محافظوں پر پابندی عاید کرنے کا جائزہ لینا چاہیے۔

جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کے سربراہ نے بھی ووپرٹل میں سلفیوں کی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ جرمن انٹیلی جنس نے گذشتہ سال ملک میں سلفیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت جرمنی میں سلفیوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار کے لگ بھگ ہے۔

برلن ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں: پیر 13 ذیعقدہ 1435هـ - 8 ستمبر 2014م

 
Top