• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جرمن زبان کا سب سے لمبا لفظ ہذف

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
جرمنی میں ایک قانون کو یورپی یونین کے ضابطوں کے مطابق بنانے کے لیے جرمن زبان کا سب سے لمبا لفظ ہذف کر دیا گیا ہے۔
وہ لمبا لفظ Rindfleischetikettierungsueberwachungsaufgabenuebertragungsgesetz ہے جس کا مطلب ہے کہ 'بیف کے لیبل کی نگرانی کرنے کے اختیارات کو منتقل کرنے کا قانون'۔
اس لفظ کو 1999 میں جرمن ریاست میکلن برگ مغربی پومیرانیا میں متعارف کرایا گیا۔
مویشیوں کے ٹیسٹ کرنے کے لیے یورپی یونین کے قانون میں تبدیلی کے بعد اس قانون کو بھی ختم کیا گیا۔
جرمن قانونی اور سائنسی پہلوؤں کو بیان کرنے کے لیے مشکل الفاظ بنانے کے لیے مشہور ہیں۔
یہ الفاظ جرمن زبان میں 'لمبے کیڑے' کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں۔
تریسٹھ حروف پر مشتمل یہ لفظ 'میڈ کاؤ' بیماری کے حوالے سے قانون کی وجہ سے وجود میں آیا تھا۔
'میڈ کاؤ' بیماری کو بھی RkReUAUG کا مخفف دیا گیا جو بذاتِ خود مشکل سے ادا ہونے والا لفظ ہے۔
لیکن جب یورپی یونین نے مویشیوں کو ذبح خانوں پر ٹیسٹ کرنے کو ختم کر دیا تو اس لمبے جرمن لفظ کی ضرورت بھی ختم ہوگئی۔
جرمن میڈیا کے مطابق اب دوسرے لمبے جرمن لفظ کے لیے تلاش کی جا رہی ہے۔
مقابلے کے لیے دوسرا لمبا لفظ Donaudampfschifffahrtsgesellschaftskapitaenswitwe
بتایا جاتا ہے اس لفظ کا مطلب 'دریائے ڈینوب میں چلنے والی سٹیم بوٹ کمپنی کے کپتان کی بیوہ' ہے۔
تاہم جرمن ماہرین کا خیال ہے کہ ایسے لمبے الفاظ شاذ و نادر ہی استعمال ہوتے ہیں جس کا معیاری جرمن زبان میں مستند ہونا مشکل ہے۔
ڈکشنری میں سب سے لمبا لفظ Kraftfahrzeughaftpflichtversicherung ہے جس کا مطلب 'گاڑیوں کی انشورنس' ہے۔

ربط
 
Top