محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
ہمارى زندگى كى ایک حقيقت يا خواب
ہر چمكتى چيز سونا نہیں ہوتى
آپ کو کئی بار یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص شخص آپ پر بڑی توجہ دیتا ہے۔ آپ سے بڑا پیار کرتا ہے آپ کے بغیر رہ نہیں سکتا۔۔۔۔۔ لیکن جیسا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہوتا آیا ہے، ایک روز آپ پر یہ حقیقت کھلتی ہے کہ اس نے تو کبھی بھی آپ کی پرواہ نہیں کی۔ کبھی بھی آپ پر توجہ نہیں دی۔ وہ تو اب تک آپ کو اپنی ذاتی غرض کے لیے استعمال کرتا رہا ہے اور اس سے فائدہ اٹھاتا رہا ہے۔
اس احساس چسے آپ کا خوبصورت اور سہانا سپنا ٹوٹ جاتا ہے۔ اس وقت آپ کو شدید غصہ آتا ہے ساتھ ہی ندامت بھی ہوتی ہے کہ میں اب تک اُلو ہی بنتا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ فوراً اس جذباتی گڑھے سے نکلیں اور اپنے ٹوٹے ہوئے خواب کی کرچیاں ایک ایک کر کے ملاحظہ کریں۔ یہ ساری کی ساری کرچیاں سونے کی ہیں۔ ان کو ملاحظہ کیجئے اور جان جائیے کہ آپ اب تک سو رہے تھے۔
اگر آپ سو نہ رہے ہوتے تو نہ یہ خواب آتا اور نہ ہی سہانا سپنا اس طرح سے ٹوٹتا۔ اب آپ جاگ گئے ہیں اورخواب کی حقیقت سمجھ گئے ہیں۔ اب مہربانی کر کے جاگتے ہی رہئے اور آئندہ ایسے کسی خواب کی توقع نہ کیجئے۔ کیسی اچھی بات ہے کہ آپ جاگ گئے ہیں اور آپ نے خواب کی دنیا میں جانا چھوڑ دیا ہے۔