اسلام ڈیفینڈر
رکن
- شمولیت
- اکتوبر 18، 2012
- پیغامات
- 368
- ری ایکشن اسکور
- 1,006
- پوائنٹ
- 97
جس دیس کے کوچے کوچے میں ،
افلاس آوارہ پھرتا ہو،
جو دھرتی پھونک اگلتی ہو،
جہاں دکھ فلک سے گرتا ہو،
جہاں بھوکے ننگے بچے بھی ،
آہوں میں پالے جاتے ہیں۔
وہاں سچائی کے مجرم بھی،
زندان میں ڈالے جاتے ہوں ۔
وہاں مظلوموں کے خون سے ،
میل اپنے دھوئے جوتے ہوں۔
اس دیس کی مٹی برسوں سے ،
دکھ جگر پر سھتی ہے۔
اور اپنے دیس کے لوگوں کو،
جشن آزادی مبارک کہتی ہے۔