• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جس کی تمنا کرنا منع ہے

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
‏ {‏ ولا تتمنوا ما فضل الله به بعضكم على بعض للرجال نصيب مما اكتسبوا وللنساء نصيب مما اكتسبن واسألوا الله من فضله إن الله كان بكل شىء عليما‏}‏
اور اللہ تعالیٰ نے سورۃ نساء میں فرمایا ‘ ”اور نہ تمنا کرو اس چیز کی جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کو بعض پر (مال میں) فضیلت دی ہے۔ مرد اپنی کمائی کا ثواب پائیں گے اور عورتیں اپنی کمائی کا اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو بلاشبہ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔


حدیث نمبر: 7233
حدثنا حسن بن الربيع،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا أبو الأحوص،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن عاصم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن النضر بن أنس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال قال أنس ـ رضى الله عنه ـ لولا أني سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏ لا تتمنوا الموت ‏"‏ لتمنيت‏.‏

ہم سے حسن بن ربیع نے بیان کیا ‘ ان سے ابوالاحوص نے ‘ ان سے عاصم نے بیان کیا ‘ ان سے نضر بن انس نے بیان کیا کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ نہ سنا ہوتا کہ موت کی تمنا نہ کرو تو میں موت کی آرزو کرتا۔


حدیث نمبر: 7234
حدثنا محمد،‏‏‏‏ حدثنا عبدة،‏‏‏‏ عن ابن أبي خالد،‏‏‏‏ عن قيس،‏‏‏‏ قال أتينا خباب بن الأرت نعوده وقد اكتوى سبعا فقال لولا أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهانا أن ندعو بالموت لدعوت به‏.‏

ہم سے محمد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدہ نے بیان کیا ‘ ان سے ابن ابی خالد نے ‘ ان سے قیس نے بیان کیا کہ ہم خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی عبادت کے لیے حاضر ہوئے۔ انہوں نے سات داغ لگوائے تھے ‘ پھر انہوں نے کہا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں اس کی دعا کرتا۔


حدیث نمبر: 7235
حدثنا عبد الله بن محمد،‏‏‏‏ حدثنا هشام بن يوسف،‏‏‏‏ أخبرنا معمر،‏‏‏‏ عن الزهري،‏‏‏‏ عن أبي عبيد ـ اسمه سعد بن عبيد مولى عبد الرحمن بن أزهر ـ عن أبي هريرة ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ لا يتمنى أحدكم الموت إما محسنا فلعله يزداد،‏‏‏‏ وإما مسيئا فلعله يستعتب ‏"‏‏.‏

ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے ہشام بن یوسف نے بیان کیا ‘انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی ‘ انہیں زہری نے ‘ انہیں ابی عبید نے جن کا نام سعدبن عبید ہے ‘ عبدالرحمٰن بن ازہر کے مولیٰ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‘ کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے ‘ اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر براہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کر لے۔


کتاب التمنیٰ صحیح بخاری
 
Top