الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ميں امريکہ اور يہاں کی عوام کی جانب سے پاکستان کے لوگوں کو ان کے 70ويں يوم آزادی کے موقع پر مبارک باد پيش کرتا ہوں۔
اگست 14 1947 کو امريکی صدر ٹرومين نے اس وقت کے گورنر جرنل محمد علی جناح کو امريکہ کی جانب سے مضبوط دوستی اور خير سگالی کا پيغام ديا اور کہا کہ "امريکی عوام آپ کے ملک کے ساتھ قريبی اور خوشگوار تعلقات کی توقع رکھتے ہيں"۔ گزشتہ سات دہائيوں کے دوران امريکہ اور پاکستان نے جمہوريت، استحکام، سيکورٹی اور معاشی ترقی پر مبنی ہمارے باہم مفادات کے فروغ کے ليے پاکستان سميت پورے خطے ميں مل کر کام کيا ہے۔ آج امريکہ پاکستان کی عوام کے ساتھ مل کر آزادی کے ساتھ ساتھ ستر سالوں پر محيط ہمارے باہمی تعلقات کا جشن بھی منا رہا ہے اور ہم آنے والے برسوں ميں بھی مل کر کام کرتے رہيں گے۔