کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
جعلی ڈپلومے ، پر رقم اصل
لاہور (خبریں ویب ڈیسک) امریکہ کے نیو یارک ٹائم نے پاکستانی کمپنی Axact کے بارے میں اہم انکشافات پر مبنی رپوٹ شائع کی ہے۔ جس کے مطابق Axact جوکہ انٹرنیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بہت بڑی تعلیمی کمپنی ہے، جعلی ڈگریاں جاری کر رہی ہے۔
اس کمپنی نے امریکا میں بھی اپنے دفاتر بنا رکھے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر بڑی بڑی یونیورسٹیاں اور ہائی اسکول بنائے گئے ہیں، جو آن لائن کورس کرانے کے لئے مشہور ہیں۔ لیکن اصل میں یہ سب فراڈ ہیں، اس فراڈ میں مسکراتے امریکی پروفیسروں کی سینکڑوں تصاویر اور ویڈیوز کا سہارا لیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان کی ویب سائٹس پر ڈھیروں تصدیقی تحریریں، پرجوش ویڈیوز اور جان کیری کے دستخط والے امریکی محکمہ خارجہ کے سرٹیفکیٹ کی نمائش کی گئی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ویب سائٹس پر موجود ویڈیوزمیں دکھائے گئے پروفیسرز حقیقت میں اداکار ہیں جب کہ یونیورسٹی کیمپس صرف ویب سائٹ پر تصاویر کی حد تک موجود ہیں۔
ایگزیکٹ ہیڈکوارٹرز میں کام کرنے والے سابق افسر نے اخبارنیویارک ٹائمزکو بتایا کہ کمپنی میں ٹیلی فون سیلز ایجنٹ 24 گھنٹے موجود ہوتے ہیں وہ بھی یہ جانتے ہیں کہ وہ پیسوں کے عوض جعلی ڈگری دیتے ہیں اور لینے والے کو بھی اپنی ڈگری کے بارے پتہ ہوتا ہے جب کہ کچھ لوگ واقعی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو سیلز ایجنٹ داخلہ دیتے ہیں مگر وہ کبھی حقیقت نہیں بنتا۔ سیلز ایجنٹ رابطے کرنے والے افراد سے امریکی گورنمنٹ آفیشل بن کر بھی بات کرتے ہیں۔ ایگزیکٹ کے جعلی ڈگریوں کے اس کاروبار پر پراکسی انٹرنیٹ سروسز اور قوانین موجود نہ ہونے کے باعث پردہ پڑا ہوا ہے۔
ح
Ref