کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
جعلی ڈگری کی وباء سعودی عرب بھی پہنچ گئی، حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا
31 مئی 2015
جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) میڈیکل کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے 3028 افراد کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔ ان میں سے 30 فیصد افراد سرکاری ہسپتالوں میں کام کرتے تھے۔ سعودی کمیشن فار ہیلتھ سپیشلسٹ کی رپورٹ کے مطابق ان کا تعلق میڈیکل کے مختلف شعبوں سے تھا۔ جعلی ڈگریوں کے حامل افراد کو گرفتار کرکے مختلف محکموں کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے 6 کو جی سی سی ممالک میں بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے، کمیشن کے ضبط کی جانے والی ڈگریوں کے حامل افراد کے تمام کوائف کی لسٹ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ کو دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ان کے ساتھ معاہدہ نہ کیا جائے۔
کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ گرفتار شدگان میں سے 900 افراد سرکاری ہسپتالوں میں مختلف شعبوں سے وابستہ تھے۔ 1838 افراد نرسنگ کے شعبہ سے وابستہ تھے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں جعلی ڈگریوں کے حامل افراد کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 357 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو فارمیسی کے شعبے سے وابستہ تھے۔ ان میں سے 27 افراد سرکاری ہسپتالوں کی فارمیسی میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ سعودی کمیشن برائے ہیلتھ سپیشلسٹ نے گزشتہ عرصے کے دوران 44000 افراد کی ڈگریوں کی چھان بین کی ہے سعودی عرب میں 457 ہزار افراد میڈیکل کے شعبے سے وابتہ ہیں جن میں سے 29 ہزار سعودی شہری ہیں۔
ح