لیکن مجھے یہ پوسٹر اسٹیبلش خلافہ والوں کے فیس بک صفحے سے ملا ہے۔۔۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر اُن کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ یہ صفحہ ڈیزائن کریں۔۔۔
مجھے اس پوسٹر کا علم آپ کے پوسٹ سے ہوا ہے۔میں اس پوسٹر سے اس سے قبل لاعلم تھا۔اور نہ مجھے یہ وجہ معلوم ہے کہ انہوں نے یہ پوسٹر میرے مباحثے کے ضمن میں کیوں بنایاہے!
میں نے تو جماعۃ الدعوۃ کے کارکنان کو اس پوسٹ میں ان کا چہرہ دکھایا ہے۔کیونکہ جب میں نے حکمرانوں کے کفریہ اعمال سے مطلع کیا تو جماعۃ الدعوۃ کے کارکنان نے مجھ پر تکفیری اور خارجی ہونے کا فتویٰ دیا۔تو جس پر میں نے ان کو بتایا کہ جن حکمرانوں کی حمایت کی وجہ سے تم نے مجھے تکفیری اور خارجی ہونے کی تہمت سے متہم کیا تو یہ حکمران بھی تو فقہ حنفی کے مقلد ہیں۔جس پر جماعۃ الدعوۃ کے کارکن متلاشی نےدرج بالا عبارت کو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیا اور کہا کہ :
[qoute]ابوزینب صاحب اللہ ہمیں اقتدار دے تو انشااللہ ہم تقلید کا ایسے ہی صفایا کریں گے جیسے سوات سے خوارجیوں کا ہوا ہے لیکن تمھاری طرح کبھی بھی کسی ملک کے خلاف خروج نہیں کریں گے۔ اگر آپ کو تقلید سے نفرت ہے تو ضرور دُعاکرئے کہ اللہ جماعت الدعوۃ کو اقتدار دے پھر دیکھیں جماعت الدعوۃ کیسے امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے فتوے پر عمل کرواتی ہے۔[/qoute]
یہ عبارت درج ذیل عبارت سے اخذ کی گئی ہے۔
[qoute]جو شخص کسی معین امام کی تقلید کو واجب قراردے اس سے توبہ کارئی جائے گی اگر توبہ نہ کرے تو اسے قتل کردیا جائے گا کیونکہ اس طرھ تقلید کو واجب ٹھہرانا اللہ تعالیٰ کے حق تشریع میں شرک ہے اس لئے تشریع ربوبیت کے خصائص میں سے ہے(الانصاف کتاب القضاء بحوالہ پیغام حرم)[/qoute]
ان دونوں عبارتوں سے متلاشی کا مقصد یہ ہے کہ وہ سوات سے جس طرح مجاہدین کا صفایاکیا گیا اسی طرح سے اہل تقلید کا صفایا بھی کیا جائے گا۔یعنی مقلد سے توبہ کروئی جائے گی اور اگرمقلد توبہ نہیں کریں گے تو قتل کردیا جائےگا۔
انہوں نے پوسٹر کیوں بنایا میں اس بات سے لاعلم ہوں۔جتنی انفارمیشن آپ کے پاس ہے میرے پاس بھی اتنی ہی ہے۔واللہ اعلم