• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ کے دن کرنے کے کام

akramshigri90

مبتدی
شمولیت
دسمبر 17، 2015
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
6
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته،

”الحمد لله كثيرا“

جمعہ کے دن کرنے کے کام...

تلاوت سورۃ کہف،

درود شریف کثرت سے پڑھنا،

دعا کی قبولیت کی گھڑی تلاش کرنا،

غسل کر نا،

خوشبو لگانا،

جمعہ کے لئے امام کے کھڑا ہونے سے پہلے مسجد میں پہنچنا...

۞ فرمان رسول صلى الله عليه وسلم ۞

"تمہارے سب سے بہتر دنوں میں سے جمعہ کا دن ھے اسی دن آدم پیدا کئے گئے، اسی دن ان کی روح قبض کی گئی، اسی دن صور پھونکا جائے گا اسی دن چیخ ھو گی، اس لیے تم لوگ اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو."
(سنن النسائی; 1375، ابن ماجہ; 1636، سند صحیح)

”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ. وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَزْواجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ. إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.“
(البخاري مع الفتح، ٦/ ٤٠٧، برقم ٣٣٦٩، ومسلم، ١/ ٣٠٦، برقم ٤٠٧، واللفظ له)

ہر قدم پر ایک سال کے روزوں اور اسکی راتوں کے قیام کا ثواب...

”جو شخص جمعہ کےدن خوب اچھی طرح غسل کرے،پھر وہ جلدی مسجد جائے،امام کے نزدیک بیٹھے، دل جمعی سے خطبہ سنے،‏‎ اور کوئى بےھودہ کام نہ کرے تو اسے ہر قدم پر ایک سال کےروزوں کا اور اس کی راتوں کے قیام کا ثواب ھو گا.“

[ترمذی:469، صحیح]

۞ فرمان رسول صلى الله عليه وسلم ۞

"جمعه کے دن میں ایک ایسی گهڑی ھے جس کو جو مسلمان پاۓ اور وہ الله سےكسي بهی خير كا سوال کرے تو الله اس کو عطا فرما دیتا ھے اور یہ ایک چهوٹی سی گهڑی ہے"

{مسلم حدیث نمبر 852}

اے اللہ، اے رب العالمین! ہماری تمام جائز حاجات کو پورا فرما، ہماری تمام ظاہری و باطنی خطاؤں سے درگذر فرما اور ہماری مدد فرما۔
اے پروردگار.....! جن مشکلوں پریشانیوں میں ہم مبتلا ہیں تو انہیں اپنی شان کریمی سے حل کر دے۔ ہمیں دنیا و آخرت کی ذلت و رسوائی سے بچا۔اور دنیا و آخرت کی بھلا ئی عطا فرما-

اے دعاؤں کے قبول کرنے والے! ہم سے قبول فرما۔۔۔
 
Top