• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمع واسم جمع اور جنس واسم جنس میں فرق

شمولیت
فروری 21، 2019
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
56
جمع اور اسم جمع میں فرق یہ کہ جمع کے لیے مفرد کا ہونا ضروری ہے خواہ مِنْ لَفْظِہ ہو یا مِنْ غَیْرِ لَفْظِہ ہو، جبکہ اسم جمع وہ ہے جو جمع کا معنی تو دے مگر اس کا لفظا کوئی واحد نہ ہو۔ جیسے: قَوْمٌ، رَھْطٌ، ابل، نساء وغیرہ۔
قرآن مجید میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔
أَفَلَا یَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَیۡفَ خُلِقَتۡ .
كَیۡفَ یَهۡدِی ٱللَّهُ قَوۡمࣰا كَفَرُوا۟ بَعۡدَ إِیمَـٰنِهِمۡ .....
فَٱنكِحُوا۟ مَا طَابَ لَكُم مِّنَ ٱلنِّسَاۤءِ .....
تِسۡعَةُ رَهۡطࣲ یُفۡسِدُونَ فِی ٱلۡأَرۡضِ....

جنس اور اسم جنس میں بہت سے فروق بیان کیے گئے ہیں ۔۔البتہ ان میں سے وہ فرق زیادہ راجح ہے جو کتاب التعریفات میں علامہ جرجانی کے حوالے سے منقول ہے: "الفرق بين الجنس واسم الجنس: أن الجنس يطلق على القليل والكثير، كالماء، فإنه يطلق على القطرة والبحر، واسم الجنس لا يطلق على الكثير، بل يطلق على واحد على سبيل البدل، كرجل، فعلى هذا كان كل جنس اسم جنس، بخلاف العكس."
یعنی "جنس " قلیل اور کثیر سب پر بولا جاتا ہے مثلا :پانی" کا اطلاق "قطرے پر بھی ہوتا ہے اور پورے سمندر پر بھی ۔۔
لیکن اسم جنس کا اطلاق کثیر پر نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف ایک پر علی سبیل البدلیت ہوتا ہے جیسے "رجل" ۔۔۔
خلاصہ یہ کو دونوں کے درمیان عموم خصوص مطلق کی نسبت ہے
ہر جنس اسم جنس تو ہوگا مگر ہر اسم جنس ،جنس ہو یہ کوئی ضروری نہیں۔۔۔
واللہ اعلم بالصواب

✍⁩ ہدایت اللہ فارس
 
Top