• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جملے میں زائد استعمال ہونے والے حروف

شمولیت
فروری 21، 2019
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
56
درج ذیل حروف کبھی کبھی جملہ میں زائد استعمال ہوتے ہیں اور کلام میں صرف حسن پیدا کرنے کے لئے لائے جاتے ہیں:

"إن" یہ ما نافیہ، مصدریہ اور لمّا کے بعد زائد ہوتا ہے جیسے۔۔ ما إن عمرو ذاھب ، انتظر ما إن تجلس.... ، لمّا إن ذهبتَ ذهبتُ.
ان سب مثالوں میں "إن" زائد ہے یہاں اس کا کوئی عمل نہیں
"أن" لمّا کے بعد زائد ہوتا ہے جیسے۔۔ لمّا أن جاءني هدى.
"ما"۔۔۔ جب اذا ، إن، أىّ، أين اور متى کے ساتھ استعمال ہو تو زائد ہوگا جیسے "اذا ما نمت نمتُ " وقس علی ھذا۔۔۔

"لا" کبھی أن مصدریہ اور کبھی أقسم سے پہلے زائد ہوتا ہے جیسے: " مامنعك أن لا تسجد۔۔۔۔، لا أقسم بهذا البلد

"من" إن نافيہ اور کم کے بعد زائد ہوتا ہے
وَإِن مِّنۡ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِیهَا نَذِیرࣱ..، كَم مِّن فِئَةࣲ قَلِیلَةٍ غَلَبَتۡ فِئَةࣰ كَثِیرَةَۢ بِإِذۡنِ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِین۔۔

" با" ما اور لیس کی خبر پر زائد ہوتا ہے جیسے: لیس زید بجالس..، ما انا بقائم
اور کبھی کبھی ایسے ہی جملہ میں "با" زائد استعمال ہوتا ہے جیسے: وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِیدࣰا

"لام" جیسے: ردف لکم... أى. ردفكم یہاں لام کی ضرورت نہیں کیوں کہ ردف خود متعدی ہے

" كاف " جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان: لَیۡسَ كَمِثۡلِهِۦ شَیۡءࣱۖ وَهُوَ ٱلسَّمِیعُ ٱلۡبَصِیرُ..

اس آیت سے ایک اور قاعدہ کا علم ہوتا وہ یہ کہ۔ نفی کے سیاق میں نکرہ ہر شئے کے احاطہ کے لئے آتا ہے جیسے لفظ " شئ " نکرہ ہے جوکہ نفی کے سیاق میں آیا ہے۔ لہذا مطلب یہ ہوا کہ کوئی بھی مخلوق چاہے وہ جس قدر بھی عظیم ہو اللہ تعالیٰ کے مماثل نہیں ہے۔

نوٹ: ان کے علاوہ اور بھی حروف ہیں جو جملہ میں زائد استعمال ہوتے ہیں جیسے۔۔ عن ، فی وغیرہ

✍⁩ ہدایت اللہ فارس
 
Top