• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنتوجہنم کا غوطہ

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن اہل دوزخ میں سے اس شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ آسودہ تر اور خوشحال تھا، پس دوزخ میں ایک بار غوطہ دیا جائے گا، پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ! کیا تو نے دنیا میں کبھی آرام دیکھا تھا؟ کیا تجھ پر کبھی چین بھی گزرا تھا؟ وہ کہے گا کہ اللہ کی قسم ! اے میرے رب ! کبھی نہیں اور اہل جنت میں سے ایک ایسا شخص لایا جائے گا جو دنیا میں سب لوگوں سے سخت تر تکلیف میں رہا تھا، جنت میں ایک بار غوطہ دیا جائے گا، پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ! تو نے کبھی تکلیف بھی دیکھی ہے؟ کیا تجھ پر شدت اور رنج بھی گزرا تھا؟ وہ کہے گا کہ اللہ کی قسم ! مجھ پر تو کبھی تکلیف نہیں گزری اور میں نے تو کبھی شدت اور سختی نہیں دیکھی۔
.
مختصر صحیح مسلم جہنم کے متعلق باب #
# 1986

آپ کو پتا ہے ؟ بندے کو جب جہنم میں ایک غوطہ دیا جائے گا تو وہ دنیا کے تمام سکھ مزے ، آشایشیں ، موجیں ، بھول جائے گا اللہ پوچھے گا اے میرے بندے کیا دنیا میں کبھی کوئی سکھ دیکھا ؟ وہ کہے گا نہیں کبھی بھی نہیں اور اسی طرح جب بندے کو جنت سے ایک غوطہ دے کر نکالا جائے گا تو وہ دنیا کے تمام دکھ پریشانیاں جو اس پر دنیا میں بیتی تھیں بھول جائے گا اور کہے گا اے اللہ میں نے تو کبھی کوئی دکھ دیکھا ہی نہیں ___________تو پھر مان لو دوستو کہ دنیا کی زندگی مومن کے لئے جیل (قید خانہ) ہے اور کافر کے لئے جنت ___________اور پھر صحیح حدیث سے یہ بھی ثابت ہے کہ آزمائشیں اللہ کے نیک بندوں پر ہی آتی ہیں لہٰذا بس ہر تکلیف پر صبر اور نماز سے مدد کو لازم پکڑو -
 
Top