و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انتظام و انصرام تو سارا سعودی حکومت کے پاس ہی ہے ، لیکن میری معلومات کے مطابق جو بھی مدینہ منورہ میں فوت ہو ، اور اس کا جنازہ مسجد نبوی میں ادا کیا جائے تو اسے بقیع الغرقد میں ہی دفنایا جاتا ہے ۔ چاہے وہ سعودی ہو یا غیر سعودی ، حج و عمرے پر آیا ہو یا ویسے ہی وہاں اقامت گزیں ہو ۔ واللہ أعلم
نوٹ : درست نام بقیع الغرقد ہے ۔