WAQAR AHMAD
مبتدی
- شمولیت
- اکتوبر 11، 2017
- پیغامات
- 4
- ری ایکشن اسکور
- 2
- پوائنٹ
- 2
. حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے معلوم ہے کہ کونسا جہنمی سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا اور کون سا جنتی سب سے آخر میں جنت میں داخل ہوگا۔ایک آدمی جہنم سے گھٹنوں کے بل گھسٹتا ہوا نکلے گا۔اسے کہا جائے گا۔جا جنت میں داخل ہوجائےگا۔وہ آئے گا تو اسے محسوس ہوگا جنت بھری ہوئی ہے۔چنانچہ وہ واپس لوٹے گا اور عرض کرے گا یا رب وہ تو بھری ہوئی ہے۔اللہ فرمائے گا جا جنت میں داخل ہوجا۔وہ (دوبارہ) آئے گا تو اسے محسوس ہوگا کہ وہ بھری ہوئی ہے۔وہ واپس ہوجائے گا اور عرض کرے گا۔میرے رب! وہ تو بھر ی ہوئی ہے۔اللہ پاک فرمائے گا جا جنت میں داخل ہوجا۔وہ آئے گا تو اسے محسوس ہوگا۔کہ وہ بھری ہوئی ہے۔وہ پھر جا کر عرض کرے گا۔میرے مالک ! وہ تو بھری ہوئی ہے۔ اللہ فرمائے گا جا جنت میں داخل ہوجا تجھے دنیا کے برابر اور (مذید) اس سے دس گنا جگہ ملے گی۔یا فرمایا تجھے دنیا سے دس گنا جگہ ملے گی۔بندہ کہے گا:کیا تو مجھ سے مذاق کرتا ہے یا مجھ سے ہنستا ہے حالانکہ تو بادشاہ ہے؟ صحابی فرماتے ہیں: میں نے دیکھا رسو ل اللہ ﷺ خوب ہنسے حتیٰ کہ آپ کی ڈاڑھیں نظر آنے لگیں۔پس کہا جاتا تھا:یہ شخص سب سے کم درجے کا جنتی ہے(ابن ماجہ:4339)