محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
جنگل میں منگل ،سعودی عرب میں صحرا کے درمیان نئی دنیا آباد کرنے کی تیاریاں
سعودی عرب مستقبل میں تیل پر انحصار کم کرکے دیگر ذرائع کو فروغ دینے کا فیصلہ کرچکا ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی وہ جدید ترین شہر ہے جو بے آب و گیاہ صحرا کے بیچوں بیچ بسایا جارہا ہے۔ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی (کےک) تقریباً 70 مربع میل پر پھیلا ہوا شہر ہوگا جس میں دنیا کی جدید ترین کاروباری اور رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کا پھیلاﺅ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے بھی زیادہ ہوگا اور اس میں تقریباً 20 لاکھ افراد آباد ہوں گے۔ بحیرہ احمر کے کنارے واقع تجارتی مرکز جدہ سے تقریباً 100 کلومیٹرکی دوری پر واقع نئے شہر کی تعمیر پر تقریباً 100 ارب ڈالر (تقریباً 100 کھرب پاکستانی روپے) خرچ کئے جارہے ہیں۔ شہر کی تعمیر تقریباً 15فیصد مکمل ہوچکی ہے جبکہ رہائشی علاقوں اور شہری سہولیات کی تعمیر ابھی جاری ہے۔ اس شہر میں ایک جدید بندرگاہ، انڈسٹریل کمپلیکس، ساحلی سہولیات، رہائشی علاقے اور ایک اقتصادی جذیرہ بھی قائم کیا جائے گا۔ کیک ان چار شہروں میں سے ایک ہے جو تیل پر انحصار کم کرکے قومی آمدنی کے دیگر ذرائع دریافت کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ اس شہر میں تقریباً 90 کلومیٹر طویل شاہراہیں بنائی جائیں گی جبکہ اس کی بندرگاہ دنیا کی بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہوگی۔ یہ مملکت میں آنے والے زائرین کے لئے ایک اہم سیاحتی مقام بھی ہوگا۔