• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جوگزر گیا سو گزر گیا

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53
جوگزر گیا سو گزر گیا​

ماضی میں جینا، اس کے غموں اور المیوں کو یاد کرتے رہنا اور اُن پر رنج بےوقوفی اور حماقت ہے اس سے ارادہ مضمحل اور موجودہ زندگی مکدر ہوجائے گی جکماء کہتے ہیں کہ ماضی کی فائل لپیٹ کر رکھ دی جائے کیونکہ جو گذر گیا وہ گذر چکا نہ اُس کی یاد اُسے لوٹائے گی نہ کوئی غم یارنج وفکر اسے زندہ کرسکتی ہے کیونکہ ماضی کا مطلب ہے عدم، ماضی پرستی کے مرض میں مبتلا مت رہئے جو چھوٹ گیا اس کی پرچھائیوں سے پیچھا چھڑائیے کیونکہ آپ دریا کو اصل کی طرف، سورج کو مطلع کی طرف بچہ کو ماں کے پیٹ میں، دودھ کو چھاتی میں اور آنسو کو آنکھ میں واپس نہیں لاسکتے۔

ماضی کے سایہ میں رہنا، اسے یاد کرنا، اس کی آگ میں جلنا، ایک افسوسناک، المناک اور مرعوب کن بات ہے ماضی کی کتاب پڑھنے سے حاضر کی بربادی اور وقت کا زیاں ہے اللہ تعالٰی نے قرآن پاک میں گذشتہ اوقوام کا اور ان کے کاموں کا تذکرہ کیا ہے اور فرمایا کہ! یہ ایک قوم تھی جو گذر چکی۔ یعنی ان قوموں کا معاملہ ختم ہوا ماضی کے گڑے مردے اکھاڑنے اور تاریخ کے پہئیے کو پلٹانے سے کیا حاصل، ماضی کی بات دہرانے والا تو ایسا ہے کہ کوئی پسے ہوئے آٹے کو پھر پیسے یا کٹی ہوئی لکڑی کو پھر سے کاٹے، ماضی کا رونا رونے والوں کے بارے میں پچھلوں کا کہنا ہے کہ! تم مردوں کو قبروں سے نہ نکالو۔

کتاب غم نہ کریں سے اقتباس​
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
ماضی کو حال سنوارنے کے لیے یاد رکھا جائے تو اِس میں کوئی مضائقہ نہیں
ماضی کے تجربات بہت کچھ سکھا کر جاتے ہیں۔۔۔۔اِن سے فائدہ اُٹھانا مستقبل کے لیے ضروری ہے
 
Top