ابو عکاشہ
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 30، 2011
- پیغامات
- 412
- ری ایکشن اسکور
- 1,491
- پوائنٹ
- 150
''عن ابن عباس عن النبي صلی الله عليه وسلم قال من تحلم بحلم لم يره کلف أن يعقد بين شعيرتين ولن يفعل ومن استمع إلی حديث قوم وهم له کارهون أو يفرون منه صب في أذنه الآنک يوم القيامة ومن صور صورة عذب وکلف أن ينفخ فيها وليس بنافخ''
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ جس نے جھوٹا خواب بیان کیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو جو کے دو دانوں کے درمیان گرہ لگانے کی تکلیف دے گا اور وہ گرہ نہیں لگا سکے گا اور جس نے کسی قوم کی بات کان لگا کر سنی اور وہ لوگ اس کو ناپسند کرتے ہوں یا اس سے بھاگتے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا، اور جس نے کسی چیز کی تصویر بنائی تو اسے عذاب دیا جائے گا اور اسے تکلیف دی جائے گی، کہ اس میں روح پھونکے اور نہیں پھونک سکے گا۔ صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1965 خواب کی تعبیر کا بیان : اس شخص کا بیان جو جھوٹا خواب بیان کرے
تحلم کے معنی ہیں ۔وہ بیان کرے کہ اس نے خواب میں اس اس طرح دیکھا،حالانکہ وہ جھوٹا ہو۔ الآنك مد اور نون پر پیش اور کاف بغیر شد کے ۔پگھلا ہوا سیسہ
فوائد (از حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ) :
''حلم، برے خواب کو کہتے ہیں،لیکن یہاں مراد مطلق خواب ہے چاہے اچھا ہو یا برا۔ اس میں اپنی طرف سے گھڑ کر جھوٹے خواب بیان کرنے کی شدید وعید ہے۔ یہ بیماری عام طور پر ایسے لوگوں میں ہوتی ہے جو شہرت و ناموری کے بھوکے ہوتے یا اپنی پاکبازی کا پروپیگنڈہ کرنا چاہتے ہوں۔ جیسے چند سال قبل ہمارے ملک میں ایک چرب زبان مقرر اور قائد بننے کے خبط میں مبتلا شخص نے بڑے بڑے عجیب و غریب خواب دیکھنے کے دعوے کئے تھے۔ وہ چونکہ سب بناوٹی تھے،اس لیے بہت جلد بھانڈا پھوٹ گیا،اور کسی نے بھی اس پر اعتبار نہیں کیا۔
اس میں ٹوہ میں رہنے یا ٹوہ لگانے کی بھی مذمت ہے
تصویر سازی پر سخت وعید ہے،چاہے یہ تصویر ہاتھ کی بنی ہوئی ہو یاکیمرے کی کھینچی ہوئی۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔تصویر،بہرحال تصویر ہے حتٰی کہ مووی تصاویر کی بھی یہی سزا ہوگی ۔ جس کو بہت سے لوگ تصویر ہی نہیں سمجھتے۔
اللھم احفظنا منھا''
(اللھم آمین)