• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جہاد کی بجائے والدین پہ خرچ کرنا زیادہ افضل ہے۔طارق جمیل

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جہاد کی بجائے والدین پہ خرچ کرنا زیادہ افضل ہے۔طارق جمیل

مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت کے معروف رہنماء ہیں جو کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے جس میں وہ دیگر عبادات اور عمال کو جہاد سے بڑا عمل ثابت کرنے کی سعی لاحاصل کرسکتے ہوں۔جب امریکہ نے افغانستان پہ حملہ کیا تو موصوف کا ایک مزاحیہ جملہ کافی مشہور تھا کہ اے اللہ امریکہ کے ٹینکوں میں کیڑے ڈال دے۔

خیر اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ مولانا موصوف بنی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کو مشعل راہ کا درس دینے کے ساتھ ساتھ رسم قل اور رسم چہلم میں بھی پورے زور و شور سے شرکت کرتے ہیں۔اور ناں صرف شرکت کرتے ہیں بلکہ رنگے برنگے کھانے خصوصا مٹن قورمہ پہ بھی ہاتھ صاف کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے نوائے وقت کی ایک خبر کے مطابق۔۔


( تبلیغی جماعت کے ممتاز عالم دین مولاناطارق جمیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالرشید بھٹی اور جمیل اصغر بھٹی کے بھائی سابق ناظم جیا بگا حاجی غلام شبیر بھٹی کے چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کے بارے میں بہت حساس ہے، اللہ سے بڑا کوئی سخی نہیں، اپنے قرض خواہوں کو تنگ کرنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے، حضرت محمد کی نصیحت تھی کہ کمزور پر ظلم نہ کرنا، توبہ کرکے دعا کریں کہ موت کے بعد اللہ کے سامنے ایسا کھڑا نہ ہوں کہ شرمندگی ہو بلکہ ایسے کھڑے ہوں کہ حضور گلے لگالیں۔ اللہ سے جڑو نماز قائم کرو۔ آج ہم سب کے پاس حرام کے راستے پر چلنے کیلئے الگ الگ لاجک ہے، سب سے وزنی اعمال اچھے اخلاق ہیں۔ آخرت میں سب سے پہلے بیوی بچوں سے حسن سلوک کا سوال پوچھا جائے گا، بدقسمتی یہ ہے کہ آج کے پڑھے لکھے زمانے میں گھر گھر مائیں ذلیل ہورہی ہیں، جہاد میں خرچ کرنے سے زیادہ افضل اولاد کا ماں باپ پر خرچ کرنا ہے، میٹھا بول اور کھانا کھلانا اسلام ہے، ایک دوسرے کے حقوق کا خیال کرو دشمنی نہ کرو، جھوٹ اور دھوکہ سب سے بڑے عیب ہیں۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ دنیا میں امن قائم فرما، حکمرانوں کو ہدائت نصیب فرما، منفی سوچوں سے حفاظت فرما، آج ہر طرف مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے یا اللہ دہشت گردوں سے نجات دلا چند ظالم بدمعاشوں کی وجہ سے بے بس ہیں تو اپنی طاقت سے انہیں ختم فرما۔)


یاد رہے کہ عبدالرشید بھٹی وہی ہے جو ماضی میں ایم پی اے راہ چکا ہے اس نے پنجاب اسمبلی میں مشورہ دیا تھا کہ اذان پنجابی میں کہی جانی چاہئے۔موصوف پیپلز پارٹی سے ق لیگ اور پھر ایم کیو ایم سےتحریک انصاف تک کا سفر طے کرچکے ہیں عبدالرشید بھٹی اور جمیل اصغر بھٹی دونوں بھائیوں کا شمار علاقے کے نامور غنڈوں،پیشہ ور قاتلوں اور بھتہ خوروں میں سرفہرست ہے۔اور ان کا مرنے والا بھائی غلام شبیر بھٹی جو ایک یونین کونسل کا ناظم بھی راہ چکا ہے منشیات کا بہت بڑا اسمگلر ہے کچھ ہی عرصہ پہلے اس کے دفتر واقع لاہور روڈ رائے ونڈ متصل سپیئریر یونیورسٹی سے کئی کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏ "‏ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا، يَنْتَزِعُهُ مِنَ الْعِبَادِ، وَلَكِنْ يَقْبِضُ الْعِلْمَ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ، حَتَّى إِذَا لَمْ يُبْقِ عَالِمًا، اتَّخَذَ النَّاسُ رُءُوسًا جُهَّالاً فَسُئِلُوا، فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا ‏"‏‏
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالی بندوں سے علم کو ایک دم اچانک نہیں چھین لے گا بلکہ علمائے کرام کو موت دے کر علم کو اٹھا ئے گا یہاں تک کہ جب کوئی عالم نہیں بچے گا جو لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے ان سے سوال کئے جائیں گے اور وہ بغیر علم کے جواب دیں گے جو خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔ (صحیح بخاری)
 
Top