محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
جہاں ایک سبزی فروش چار اچھے ٹماٹروں کے ساتھ ---- !!!
جہاں ایک سبزی فروش چار اچھے ٹماٹروں کے ساتھ نظر بچا کر دو گلے سڑے ٹماٹر بھی ڈال دے۔جس ملک میں گائیں بھینسوں کی ہڈیوں اور مرغیوں کے پنجوں سے خوردنی تیل بنایا جاتا ہو۔ جدھر رمضان کے مقدس مہینے میں ذخیرہ اندوزی کرکے عوام سے ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہو۔ جس دھرتی میں چپراسی فائل آفیسر کے پاس پہنچانے کیلیئے چائے پانی کا مطالبہ کرتا ہو۔ جہاں سڑک کے کنارے کھڑے قانون کے محافظ اس کا سودا صرف تیس چالیس روپیہ میں کردیں۔
جہاں کے لوگ قبرستانوں سے مردے اکھاڑ کر انکے گوشت کھا جائیں۔
جہاں دین کی بات کرنے پر گولی کا خوف ہو۔ جہاں پڑوسی کی لاش پانچ پانچ دن تک گھر میں پڑی رہے اور محلہ والوں کو خبر نہ ہو۔
جہاں تیل کے ٹینکرز کے اندر تھیلی میں لپیٹ کر چرس لائی جاتی ہو۔ جہاں مرے ہوئے جانور قوم کو کھلا کر انکو ہسپتال پہنچا دیا جائے۔جہاں ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافہ کیلیئے ہڑتال پر ہوں اور مریض دم توڑ جائیں! جہاں جعلی ادویات بنا کر قوم کی جانوں سے کھیلا جائے۔
بھول جایئے کہ وہاں ابو بکر صدیق ، عمر بن خطاب، عثمان بن عفان یا علی المرتضی رضوان اللہ علیھم اجمعین جیسے حکمران آئینگے۔