عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتا ب کا نام
مصنف
مترجم
ناشر
انسان شروع سےہی اس دنیا میں تمدنی او رمجلسی زندگی گزارتا آیا ہے پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک اسے زندگی میں ہر دم مختلف مجلسوں سے واسطہ پڑتا ہے خاندان ،برادری اور معاشرے کی یہ مجالس جہاں ا س کے اقبال میں بلندی ،عزت وشہرت میں اضافے او ر نیک نامی کا باغث بنتی ہیں وہیں اس کی بدنامی ،ذلت اور بے عزتی کاباعث بنتی ہیں انسان کو ان مجلسوں میں شریک ہو کر کیسا رویہ اختیار کرناچاہیے کہ جو اسے لوگوں کی نظروں میں ایسا وقار اور عزت وتکریم والا مقام بخش دے کہ لوگ اس کے مرنے کے بعد بھی اسے یاد رکھیں ۔ زیر نظر کتاب جوکہ ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے اس میں ایسی ہی باتوں او ر امور قبیحہ کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جو روزمرہ کی یاروں ،دوستوں ، عزیزوں، رشتہ داروں ،کاروباری شراکت داروں وغیرہ کے ساتھ مل بیٹھ کر گفتگو کرنے کی مجلسوں میں سرانجام دئیے جاتے ہیں فاضل مصنف نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آداب ِمجالس کو شرعی دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے اس کتاب میں مذکور موضوعات اتنے عمدہ او رمفید ہیں کہ ہر مجلس ومحفل میں پیش کئے جانےکے قابل ہیں ہر مربی ومعلم ان کی روشنی میں اپنےزیر تربیت حلقہ کے افراد کی تربیت کرسکتاہے اللہ سےدعا ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں غیر موزوں مجالس کی نشاندہی کرنےوالی اس مفید کتاب سےراہنمائی حاصل کرکے اہل اسلام کو اس پر عمل کرنے کی توفیق بخشے ۔(م۔ا)جہنم میں لے جانے والی مجلسیں
مصنف
شیخ عدنان طرشہ
مترجم
ابوالقاسم محمود احمد تبسم
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور
تبصرہ
Last edited: