• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حافظ قرآن جج نہیں لگ سکتا !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
حافظ قرآن جج نہیں لگ سکتا !!!

حافظ قرآن جج نہیں لگ سکتا

09/12/2013 20:11:00

محمد یعقوب

قارئین کرام ! پیش خدمت ہے بحوالہ روزنامہ خبریں ’’اسلام آباد 14نومبر2013میں شائع شدہ ایک خبر کہ ’’حافظ قرآن جج نہیں لگ سکتا ۔ججز پارلیمانی کمیٹی ۔ شاہد ندیم نے قرآن پاک حفظ کر رکھا ہے ، ان کے جذبات شدت پسند ہو سکتے ہیں ۔ کمیٹی لاہورہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت سے 21نومبر کو جواب طلب کر لیا تھا ۔

لاہور(خبریں رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے حافظ شاہد ندیم کاہو کو جج تعینات نہ کرنے کیخلاف وفاقی حکومت سے 21نومبر کو جواب طلب کیا تھا ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ جوڈیشل کمیٹ نے ججز تعینات کرنے کی لسٹ پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی تھی ، جس پر ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض عائد کیا کہ حافظ شاہد ندیم کاہو نے قرآن پاک حفظ کیا ہے اس لئے ان کے جذبات شدت پسند ہو سکتے ہیں لہذا ان کو جج تعینات نہ کیا جائے ۔ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ پارلیمنٹ کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں جج مقرر کیا جائے ۔ فاضل عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21نومبر تک ملتوی کردی ہے

http://www.talagangtimes.com/articles/4907-حافظ-قرآن-جج-نہیں-لگ-سکتا.html
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کالعدم ، حافظ شاہد ندیم کو لاہور ہائیکورٹ جج مقرر کرنے کی ہدایت

21 نومبر 2014
صفحہ آخر


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی تعیناتی کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کالعدم کرتے ہوئے حافظ شاہد ندیم کاہلوں کو لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ حکم بہالپور بار ایسوسی ایشن اور چودھری عبدالغفار بھٹواکی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جاری کیا ۔فاضل جج نے قرار دیا کہ پارلیمانی کمیٹی اورپارلیمنٹ کی کارروائی میں فرق ہے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا عدالتی جائزہ لیا جاسکتا ہے اور ایسی سفارشات بلاجواز اور ٹھوس وجوہات کے بغیر ہوں تو انہیں کالعدم کیا جاسکتا ہے ۔جوڈیشل کمیشن نے 11اکتوبر 2013کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال کی نامزدگیوں کی بنیاد پر دیگر 6افرادکے ساتھ حافظ شاہد ندیم کاہلوں کو لاہور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی ۔تاہم پارلیمانی کمیٹی نے مبینہ طور پر اس بناءپر شاہد ندیم کاہلوں کا نام مسترد کردیا تھا کہ وہ حافظ قرآن ہیں جس پر مذکورہ درخواستیں دائر کی گئیں ،درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ حافظ شاہد ندیم کاہلوں کو حافظ قرآن ہونے کی بنیاد پر مسترد کرنے سے کمیٹی کے تعصبانہ رویہ کا اظہار ہوتا ہے ۔انہیں بغیر کسی ٹھوس وجہ کے جج کے منصب سے محروم رکھا گیا ۔گزشتہ روز دوران سماعت فاضل عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق ہے، جب ملک میں جمہوریت ہے تو پھر کسی چیز کا چھپانا کیسا۔ درخواست گزاروں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے آچکے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی کو جوڈیشل کمیشن کی سفارشات مسترد کرنے کا اختیار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پارلیمانی کمیٹی نے سفارشات مسترد کیں ،وفاقی حکومت کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور اسے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات مسترد کرنے کااختیار حاصل ہے جس پر جسٹس سید منصورعلی شاہ نے قرار دیا کہ وہ ذاتی طور پر اس نقطے سے متفق ہیں کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے مگر وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی اورپارلیمان کی کارروائی دو الگ چیزیں ہیں ۔وفاقی حکومت کے وکلاءنے کہا کہ حافظ شاہد ندیم کاہلوں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگز کی دستاویزا ت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ اس ملک میں جمہوریت ہے ، آئین کے تحت ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق ہے ، جب اس ملک میں جمہوریت ہے تو پھر کسی چیز کو عوام سے چھپانا کیوں ہے ۔ عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے حافظ شاہد ندیم کاہلوں کا نام مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے وزارت قانون کو ہدایت کی بہاولپور سے تعلق رکھنے والے حافظ شاہد ندیم کاہلوں کو ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔

پارلیمانی کمیٹی

http://dailypakistan.com.pk/back-page/21-Nov-2014/165082
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس طرح کی سوچ وہ بھی ایک اسلامک ملک میں واقعی ڈر لگتا ہے کہ اللہ کا عذاب ھم پر نہ آ جائے -

کہ ھم لوگ کس کے دین پر چل رہے ہیں - کیا واقعی ھم مسلمان ہے ؟؟؟؟؟؟؟
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
حافظ ِ قرآن جو قرآنی عربی سے واقف ہو اور اسکو سمجھ سکتا ہو بھلا اس سے بہترین جج اور کون ہو سکتا ہے ۔
 
Top