• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حجاب نافذ کرے کے ہم اپنی حکومت ناکام نہیں کریں گے: عبدالالہ بن کیران

bismillah

رکن
شمولیت
اکتوبر 10، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
225
پوائنٹ
58
حجاب نافذ کرے کے ہم اپنی حکومت ناکام نہیں کریں گے: عبدالالہ بن کیران
انتخابی کامیابی کے بعد "جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ" کے سربراہ کا پہلا انٹرویو

مراکش کے دارلحکومت رباط کی اللیمون کالونی میں جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں جماعت کی شاندار انتخابی کامیابی کا جشن جاری ہے۔ ملک کے نئے دستور کے تحت منعقد ہونے والے انتخابات میں اعتدال پسند اسلامی جماعت کی کامیابی متوقع تھی۔

لیکن اس متوقع کامیابی کے حوالے سے بعض حلقوں کی رائے مختلف ہے۔ رباط کے کثیر الاشاعت آزاد روزنامے "اخبار الیوم" نے اپنی فرنٹ پیج سٹوری میں کہا ہے کہ اسلامی حلقے اس کامیابی کا خواب نہیں دیکھ رہے تھے۔

العربیہ نیٹ بھی جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے اس انتخابی کامیابی کے جشن کے موقع پر موجود تھا۔ خوشی کے اس لمحے کا دولہا جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے سربراہ عبدالالہ بن کیران تھے۔ انتخابی کامیابی کے بعد العربیہ کو مسٹر کیران سے پہلا انٹرویو لینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ کسی بھی نیٹ ورک عبداالالہ کیران کا یہ پہلا انٹرویو تھا۔

العربیہ نیٹ کے ایڈیٹوریل مینیجر نے بن کیران کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایوان میں اکثریت حاصل کر کے جہاد اصغر میں فتح حاصل کی ہے، اب آپ کو حکومت سازی یعنی جہاد اکبر کا مرحلہ درپیش ہے۔ یقینا اس میں جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ صرف اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی اہل نہیں بلکہ دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت تشکیل دینے جیسا اہم کام بھی سرانجام دے سکتی ہے۔

عبدالالہ کیران نے پراعتماد لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس اینڈ ڈیلوپمنٹ پارٹی اس ذمہ داری سے بطریق احسن عہدہ برا ہو گی۔ ہم اس مرحلے پرمراکش کے مفادات کو ضرور سامنے رکھیں گے تاکہ یہ عرب اور اسلامی دنیا کے لئے ایک قابل قبول معیار بن سکے۔

"العربیہ" نے مسٹر کیران سے سوال کیا کہ امیدوں اور خواہشات کے علی الرغم زمینی حقائق سے نمٹنے کے لئے آپ کی صلاحیت کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔ عبدالالہ کا کہنا تھا کہ یہ خدشہ بے بنیاد نہیں ہے کیونکہ ہم نے اس سے پہلے حکومت نہیں کی۔ ہمارے لئے یہ نیا تجربہ ہے کہ ہم آئینی بادشاہت میں کامیاب جمہوری حکومت قائم کریں۔ ہمیں ملک میں اصلاحاتی عمل کو استحکام کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالالہ بن کیران کا کہنا تھا کہ ہم دینی جماعت کے بجائے سیاسی جماعت کے طور پرحکومت چلائیں گے۔ دینی گفتگو کی جگہ مسجد ہے، ہم سیاسی جماعت ہیں اس لئے لوگوں کی ذاتی زندگی میں کبھی مداخلت نہیں کریں گے۔

کیا آپ مراکش میں نقاب یا حجاب لازمی نہیں کریں گے؟ تو بن کیران نے جواب دیا کہ اگر ہم نے اپنی حکومت کا ناکامی دوچار کرنے کا پروگرام بنایا تو نقاب کو لازمی کرنے سے اقدامات کریں گے۔ ہم عوام کی پسند و ناپسند میں دخیل نہیں ہوں گے۔

حجاب نافذ کرے کے ہم اپنی حکومت ناکام نہیں کریں گے: عبدالالہ بن کیران
 
Top