کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
حج انتظامات سے سعودی حکومت کچھ نہیں کماتی ، مذہبی فریضہ سمجھتی ہے: عرب نیوز
25 ستمبر 2015 (16:19)ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی حکومت حج انتظامات پر اربوں ریال خرچ کرتی ہے اور مقامات مقدسہ پر عظیم الشان منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے ذرائع استعمال کررہی ہے ، کہا جاتا ہے کہ حکومت کو بھی اربوں ریال کا منافع ہوتا ہے لیکن اب حقیقت سامنے آگئی ہے اور عرب نیوز نے بتایا ہے کہ ریاست حج انتظامات کو اپنی مذہبی ذمہ داری سمجھتی ہے اور حج آپریشن سے کوئی منافع بھی نہیں حاصل نہیں کرتی ۔
’عرب نیوز‘ نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ جمعرات کو ہونیوالے سانحے نے ہر ایک شخص کو افسردہ کر دیا ہے اور مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے لیکن محفوظ اور آرام دہ حج کیلئے سعودی حکومت کی کاوشیں بھی نظراندازنہیں کی جا سکتیں۔ شہادتوں پر کوئی عذر نہیں لیکن حجاج کرام میں شعور اور نظم وضبط کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، ماضی میں بھی حاجیوں کی طرف چلتے ہوئے بیگ اٹھائے رکھنے اور ہدایات کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے واقعات ہو چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں جسمانی طورپر ایسے ہجوم کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں جہاں لاکھوں لوگ ایک ہی وقت اور محدود جگہ پر موجود ہوں ۔
اخبار نے لکھا کہ 164 مختلف ممالک اور کلچر ز کے دو یا تین ملین مسلمانوں کو کنٹرول کرنا بہت بڑا کام ہے، دنیا میں ایسا کسی ملک کو تجربہ نہیں جو یہاں کے حکام نے خوشگوار انداز میں حج انتظامات سے سیکھا ہے،
حجاج کو 10 ملین کیوبک پانی چاہیے ہوتا ہے،
800 سے زائد پروازیں ایک دن میں جدہ کے شاہ عبداللہ ایئرپورٹ پر اترتی ہیں،
لاکھوں سیکیورٹی اہلکار اور رضاکار کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور یہ تمام امور سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں،
بلاشبہ اس سال درجہ حرارت میں غیر معمول اضافہ بھی حکام کیلئے ایک امتحان تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں آنیوالے حجاج کرام کی خریداری اور ہوٹلوں میں قیام سمیت دیگر اخراجات سے سعودی معیشت کو کافی سہارا ملتا ہے تاہم خود حکومت اس ضمن میں صرف کرنے کے علاوہ حجاج یا متعلقہ حکومت سے پیسے حاصل کرنے کی کوئی فہرست میں رکھتی۔