• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حج اور عمرہ کے ویزے فری ہیں سعودی سفیر

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
حج اور عمرہ کے ویزے فری ہیں سعودی سفیر​

اسلام آباد (اے پی پی) رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے رش کی وجہ سے ٹریول ایجنسیوں نے عمرہ ویزہ کی فیس 75 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک وصول کرنا شروع کر دی جبکہ سعودی سفارتخانے نے اس صورتحال سے سعودی عرب میں حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ان کا ملک حج اور عمرہ ویزہ کی کوئی فیس وصول نہیں کرتا اور یہ ویزے بالکل فری لگائے جاتے ہیں۔

قائم مقام سعودی سفیر جاسم الخالدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات ہمارے علم میں بھی آئی ہے کہ ٹریول ایجنٹس عمرہ ویزہ فیس کے نام پر 75 ہزار روپے وصول کر رہے ہیں۔

ہم نے اس صورتحال سے سعودی عرب میں حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ اس کا جلد ہی کوئی حل نکالا جائے گا۔

ح
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
سعودی حکام کو جلد از جلد اس خبر کا نوٹس لینا چاہیئے۔
عمرہ کے لئے ہماری 28 جون صبح 8 بجے کی سعودیہ ائر لائن سے بکنگ ہوئی ہے مگر فی ویزہ ستر ہزار روپے پے کے بعد بھی ویزہ نہیں ملا ہے اور اب 20 گھنٹے رہ گئے ہیں مجبوراََِ ہمیں بکنگ کینسل کرانے ہوگی ۔
آپ سب اراکین فورم سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ رب العالمٰین کے حضور دعا کریں کہ اس راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو اللہ دور فرمائے اور جتنے لوگ رمضان میں عمرہ کے خواہش مند ہوں ان کے لئے اسانی فرمائے ۔آمین
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
آپ سب اراکین فورم سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ رب العالمٰین کے حضور دعا کریں کہ اس راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو اللہ دور فرمائے اور جتنے لوگ رمضان میں عمرہ کے خواہش مند ہوں ان کے لئے اسانی فرمائے ۔آمین
آمین یا رب العالمین!
 
شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
سعودی حکام کو جلد از جلد اس خبر کا نوٹس لینا چاہیئے۔
عمرہ کے لئے ہماری 28 جون صبح 8 بجے کی سعودیہ ائر لائن سے بکنگ ہوئی ہے مگر فی ویزہ ستر ہزار روپے پے کے بعد بھی ویزہ نہیں ملا ہے اور اب 20 گھنٹے رہ گئے ہیں مجبوراََِ ہمیں بکنگ کینسل کرانے ہوگی ۔
آپ سب اراکین فورم سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ رب العالمٰین کے حضور دعا کریں کہ اس راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو اللہ دور فرمائے اور جتنے لوگ رمضان میں عمرہ کے خواہش مند ہوں ان کے لئے اسانی فرمائے ۔آمین
آمین یا رب العالمین
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

عمرہ کا ویزہ پر آپ سعودی ایمبیسی ویب سائٹس پر بھی چیک کر سکتے ہیں کہ آپ کے شہر سے کونسی ٹریلز ایجنسی آتھرائیزڈ ھے ان سے عمرہ ویزہ پر ڈیلنگ کرنی چاہئے، ہر ٹریول ایجنسی حج و عمرہ ویزہ پر آتھرائیزڈ نہیں ہوتی۔

90 کے عشرہ تک حج و عمرہ کا ویزہ صحیح معنی میں فری ہوتا تھا، کوئی بھی سعودی ایمبیسی جا کر آج درخواست جمع کرواتا، دوسرے دن ویزہ مل جاتا تھا، اس کے بعد سعودی حکومت نے حج و عمرہ ویزہ پر بھی کفالت کا نظام متعارف کروایا کہ جس سے ویزہ تو فری مگر کفالت پر فیس ادا کرنا پڑے گی، جو اب تک وہی کفالت کا نظام چلا آ رہا ھے اس نظام سے کفیلوں کو بھی فائدہ اور ایجنٹوں کا بھی فائدہ۔ اگر سعودی حکومت کفالت سسٹم ختم کر کے ڈائریکٹ ویزہ سسٹم شروع کر دے جیسا پہلے تھا تو پھر لوگوں کے لئے آسانی ہو سکتی ھے۔

والسلام
 
Top