کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
حج وعمرہ زائرین کے لئے الیکٹرانک بریسلیٹ متعارف
منگل 21 جون 2016ممکہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک الیکٹرانک بریسلٹ متعارف کروایا ہے جس میں ہر معتمر کی ذاتی معلومات درج ہوںگی جن میں اس شخص کے سعودی عرب داخل ہونے کی جگہ، ویزا نمبر، پاسپورٹ نمبر اور اس کا ایڈریس شامل ہیں۔
ایک مقامی سعودی اخبار کے مطابق اس ڈیوائس میں معتمر کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ایجنٹس کی معلومات، مکہ، مدینہ اور دیگر مقامات مقدسہ میں رہائش کی معلومات اور ان کے رابطہ نمبر درج ہوں گے۔
وزارت میں انڈر سیکریٹری عیسیٰ محمد رواس کے مطابق اس نئی ڈیوائس کی مدد سے حکومتی اور نجی شعبے کے محکموں کو بہتر طریقے سے سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور وہ گمشدہ افراد، بوڑھے معتمرین اور عربی سے ناواقفیت رکھنے والے افراد کی مدد کی جا سکے گی۔
رواس کے مطابق ان کی وزارت نے اس بریسلیٹ کے ڈیزائن سے قبل مقامی اور غیر ملکی عمرہ کمپنیوں اور ٹریول ایجنٹوں سے مشورہ کیا تھا۔ اس بریسلیٹ میں موجود معلومات کو وزارت، سیکیورٹی اور دیگر محکمہ جات کے ملازمین بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ بریسلیٹ انتہائی ہلکا اور واٹر پروف ہوگا جس سے اس کو پہننے میں آسانی ہو گی۔
ح