• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حج و عمرہ کے لیے جانے والے زائرین کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر، حکومت نے نئی شرط عائد کر دی
روزنامہ پاکستان، 23 نومبر 2015

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحت اور روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کے لیے خبر ہے کہ سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے آئندہ ماہ سے ملک آنے والے تمام غیرملکیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کونسل نے 7 انشورنس کمپنیوں کو لائسنس دیئے ہیں جو غیرملکیوں کو ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ دیا کریں گی۔ غیر ملکیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ گزشتہ سال 3 مارچ کو سعودی عرب کی مجلس شوریٰ (وزراء کونسل) کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس پر اب عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔

تاہم حج و عمرہ کے لیے جانے والے زائرین، سفارت کاروں، غیرملکی سفارتخانوں کے معائنے کے لیے جانے والے افراد، سفارتی امور کے لیے جانے والے بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں اور سعودی ریاست کے مہمانوں کو اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ان کے علاوہ سعودی عرب جانے والے ہر شخص کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ آئندہ ماہ سے لازمی ہو گا۔ واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق سالانہ 16 لاکھ سے زائد غیرملکی سیاحت اور روزگارکے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ان میں ایک واضح تعداد ان افراد کے اہلخانہ کی ہوتی ہے جو پہلے سے روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
 
Top