• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حج کرپشن کیس: سابق وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 16

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
حج کرپشن کیس: سابق وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 16، ڈی جی حج کو 40،
جوائنٹ سیکرٹری کو 16 سال قید، تینوں ملزم گرفتار
روزنامہ پاکستان، 03 جون 2016


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حج کرپشن کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی ، ڈی جی حج راؤ شکیل اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور کو سزا سنا دی۔ سزا سنائے جانے کے بعد ایف آئی اے نے تینوں ملزموں کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔

کیس کی سماعت سپیشل سنٹرل جج ملک نذیر احمد کی جس کے دوران جرم ثابت ہونے پر ملزموں کو عدالت نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید 83 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ، سابق ڈی جی حج راﺅ شکیل کو چالیس سال اور 14 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور آفتاب احمد کو16 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔


ملزموں پر حج انتظامات 2010 کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزاما ت تھے۔ ملزموں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔


خیال رہے کہ ایک سعودی شہزادے کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو خط لکھا گیا کہ حاجیوں کو لوٹا جا رہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے جس کے بعد سپریم کورٹ نے ایکشن لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کو اپیل کا حق حاصل ہے اور وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جا سکتے ہیں۔

 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اے پاک پروردگار یہ ہو کیا رہا ہے؟؟؟
امت اس طرح سے کیسے سدھرے گی؟؟؟
حج کو بھی لوگ نہیں بخشتے.

اللہ ہمیں گناہوں سے محفوظ رکھیں. آمین
 
Top