• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث کی تحقیق مطلوب ہے----

وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45


سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ

(بَابٌ فِي قَتْلِ الْأَسِيرِ صَبْرًا)


(باب: قیدی کو باندھ کر قتل کرنا)

2686 . حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الرَّقِّيُّ، قَالَ:، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ ابْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَرَادَ الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ أَنْ يَسْتَعْمِلَ مَسْرُوقًا فَقَالَ لَهُ عُمَارَةُ بْنُ عُقْبَةَ: أَتَسْتَعْمِلُ رَجُلًا مِنْ بَقَايَا قَتَلَةِ عُثْمَانَ؟ فَقَالَ لَهُ مَسْرُوقٌ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، -وَكَانَ فِي أَنْفُسِنَا مَوْثُوقَ الْحَدِيثِ-، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَرَادَ قَتْلَ أَبِيكَ، قَالَ: مَنْ لِلصِّبْيَةِ؟، قَالَ: >النَّارُ<، فَقَدْ رَضِيتُ لَكَ مَا رَضِيَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

حکم : حسن صحیح


جناب ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے کہا ضحاک بن قیس نے ارادہ کیا کہ مسروق کو عامل بنائے ۔ تو عمارہ بن عقبہ نے کہا : کیا تم ایسے آدمی کو عامل بنانا چاہتے ہو جو عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں میں سے باقی رہ گیا ہے ؟ تو مسروق نے اس سے کہا : ہمیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا اور وہ ہمارے نزدیک حدیث بیان کرنے میں معتبر تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ، جب تیرے باپ ( عقبہ بن ابی معیط ) کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو اس ( عقبہ ) نے کہا : میرے بچوں کا کفیل کون ہو گا ؟ آپ نے فرمایا ” آگ “ سو میں بھی تیرے لیے وہی چیز پسند کرتا ہوں جسے تیرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند کیا تھا ۔


اس حدیث پر کس کس نے صحیح کا حکم لگایا ہے -

 
Top