کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
حرم شریف حادثے میں گرنے والی کرین کی تعمیراتی کمپنی "بن لادن" پر پابندی عائد
ایکسپریس نیوزمنگل 15 ستمبر 2015
کمپنی کے ارکان اور عہدیداروں پر ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے
مکہ المکرمہ: سعودی حکومت نے حرم شریف کرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد گرنے والے کرین کی تعمیراتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی۔
عرب ٹی وی کے مطابق حرمین شریف میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق حادثہ مجرمانہ سازش کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ کرین کی غلط پوزیشن کے باعث پیش آیا۔ سعودی شاہی دیوان کے مطابق تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی کرین بن لادن تعمیراتی کمپنی کی ملکیت تھی جس پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ کمپنی کےارکان اور عہدیداروں پر ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قبل حرم شریف میں کرین گرنے کے نتیجے میں 107 عازمین حج شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جب کہ شہید ہونے والوں میں 11 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
ح
مسجد الحرام میں المناک حادثہ، گیارہ ستمبر اور بن لادن خاندان، حیران کن اتفاق