• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حرم میں مفت انٹرنیٹ کی سروس کا آغاز

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
حرم میں مفت انٹرنیٹ کی سروس کا آغاز

مکہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بدھ 1 جولائی 2015م


مسجد الحرام میں توسیعی منصوبے کے تحت عمرہ اور حج کی نیت سے آنیوالے والے زائرین کو اب حرم کی حدود میں انٹرنیٹ کی بھی سہولت میسر ہے۔

کشیر الاشاعت سعودی اخبار 'سعودی گزٹ' کے مطابق حرمین شریفین کے جملہ امور کے ذمہ دار ادارے کے ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بندر الخزیم نے بتایا ہے کہ یہ اقدام حرمین میں ٹیکنالوجی سروسز کی فراہمی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

الخزیم نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کی حدود میں وائی فائی کے ذریعے سے مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا مقصد ادارہ ہذا اور نمازیوں کے درمیان آن لائن رابطوں میں بہتری لائی جاسکے۔

'سعودی پریس ایجنسی' کے مطابق ادارے کا عملہ مقبول وائرلیس نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسجد الحرام میں موجود نمازیوں اور زائرین کو رہنمائی اور معلوماتی میسجز بھیجیں گے۔

الخزیم نے بتایا کہ ادارہ مطف میں موجود نمازیوں کے لئے بلیو ٹّوتھ سروس بھی فراہم کرے گا تاکہ وہ ان کو طواف کے دوران کعبہ کے گرد لگائے جانے والے چکر کی تعداد بتا سکے۔ یہ سروس مکہ کی ام القراء یونیورسٹی کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ "ادارے نے مسجد میں افطار کے لئے آن لائن بکنگ کی سروس بھی متعارف کروائی ہے۔ اس کے ذریعے سے انفرادی شخصیات اور کمپنیاں دونوں ہی نمازیوں میں افطار تقسیم کرنے کی سعادت حاصل کرسکیں گی۔

الخزیم نے اعلان کیا کہ مسجد میں اعتکاف کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے چھ زبانوں میں نئی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ ان زبانوں میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو، ترک اور فارسی زبانیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد الحرام کی نمائش اور خانہ کعبہ کے غلاف 'کسوہ' کو تیار کرنے والی فیکٹری کے دورے کی اجازت کے لئے بھی ایسی ہی آن لائن سہولت پہلے ہی میسر ہے۔

ح
 
Top