• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(حصہ:16)(( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب )) (حضرت ابو بکر رضی اللّٰہ عنہ عجز و انکسار پر مبنی اقوال زریں )

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب ))

(حافظ محمد فیاض الیاس الاثری،ریسرچ فیلو:دارالمعارف لاہور:0306:4436662)

(حصہ:4) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حکیمانہ مقولے، عجز و انکسار پر مبنی اقوال زریں

♻ 1-حسن بصری رحمہ اللّٰہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کہا کرتے تھے :'' لَوَدِدْتُ أَنِّی کُنْتُ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃَ تُؤْکَلُ وَتُعْضَدُ ''(الذہبی، تاریخ الإسلام:534/5و السیوطی، تاریخ الخلفاء، ص:٩٧)کاش! میں ایک درخت ہوتا جس کے پھل کھائے جاتے اور اسے اکھاڑ لیا جاتا۔
♻ ٢۔جناب اسلم نے سیدنا عمر رضی اللّٰہ عنہ کو سیدنا ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کے بارے میں اطلاع دی ، تو انھوں نے جا کر دیکھا کہ وہ اپنی زبان کو پکڑ کر کھینچ رہے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللّٰہ عنہ کہنے لگے: اے خلیفہ رسول ! یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟!اس پر انھوں نے فرمایا:'' إِنَّ ہٰذَا أَوْرَدَنِی الْمَوَارِدَ "( الہیثمی، مجمع الزوائد:١٨١٧٥)یہی تو ہے جو مجھے ہلاکت گاہوں میں پہنچا سکتی ہے ۔

♻٣۔ ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کہا کرتے تھے: ''اِبْکُوا فَإِنْ لَمْ تَبْکُوا فَتَبَاکَوْا ''(أحمد بن حنبل، الزہد ،ص : ١١٠) رویا کرو، اگر رو نہیں سکتے تورونے کا انداز ہی اختیار کرلیا کرو۔

♻٤۔جناب عمران جُوَنی بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کہا کرتے تھے: ''وَدِدْتُّ أَ نِّی شَعْرَۃٌ فِی جَنْبِ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ۔''(احمد بن حنبل، الزہد،ص: ١٠٨ والہندی ، کنزالعمال : ٣٥٧٠٠)کاش! میں بندہ مومن کے جسم کے پہلو کا ایک بال ہوتا ۔

♻٥۔جناب ضحاک بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے ایک پرندے کو دیکھا جو درخت پر بیٹھا تھا، اُسے دیکھ کر فرمانے لگے : اے پرندے! تو خوش نصیب ہے! اللہ کی قسم! کاش میں تیرے جیسا ہوتا۔ تو درختوں پر بیٹھتا ہے، پھل کھاتا ہے، اُڑتا ہے۔ تجھ پر کوئی حساب کتاب ہے نہ کوئی عذاب۔ کاش! میں راستے کا ایک درخت ہوتا۔ میرے پاس اونٹ آتے جو مجھے کھاتے، چباتے، ہضم کرتے، پھرمجھے مینگنی بناکر نکال دیتے اور میں انسان نہ ہوتا۔(ابن أبی شیبہ ، المصنف: ٣٤٤٣٢)

♻ ٦۔جناب قتادہ کہتے ہیں، مجھے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کہا کرتے تھے: ''وَدِدْتُّ أَنِّي خَضِرَۃٌ تَأْکُلُنِی الدَّوَابُّ''(ابن سعد، الطبقات الکبریٰ:198/3) کاش! میں گھاس ہوتا اور مجھے چوپائے کھا جاتے ۔

♻ ٧۔سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ یہ شعر پڑھا کرتے تھے:لَا تَزَالُ تَنْعٰی مَیْتًا حَتّٰی تَکُوْنَہ، وَ قَدْ یَرْجُوْا الْفَتَی الرَّجَا یَمُوْتُ دُوْنَہ،(أحمد بن حنبل، الزہد ،ص:١٠٨)تو مسلسل دوسروں کی موت کی خبر دیتا رہا حتیٰ کہ توخود ہی اس کی آغوش میں چلا گیا۔ نوجوان شخص اُمیدیں تو باندھتا ہے مگر ان کے پورا ہونے سے پہلے ہی فوت ہو جاتا ہے۔
________
 
Top