کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
حضرت داؤد ع کا محل دریافت
نیویارک : ماہرین آثار قدیمہ نے وہ محل دریافت کر لیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں پیغمبر حضرت داؤد نے انجیل اور قرآن مجید کے مطابق عظیم الجثہ جالوت سے جنگ کی تھی۔
حضرت داود کا یہ محل یروشلم کے جنوب مغرب میں 30 کلومیٹر دور واقع انجیل میں ذکر کئے گئے ایک قدیم شہر Shaarayim کے قریب دریافت کیا گیا ہے۔
ایک ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا یہ تاریخی محل ہیبریو یونیورسٹی کے ماہرین نے ڈھونڈا ہے اور گزشتہ 7 برس سے اس جگہ پر تلاش کے دوران کئی نوادرات اور دیگر گودام وغیرہ بھی دریافت کئے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کھنڈرات حضرت داؤد کے عہد کے قلعے نما شہر کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں، اور اس سے معلوم ہوتا ہے حضرت داؤد کے دور میں یہودہ کے مقام کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔
اس مقام سے دریافت ہونے والے نوادرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ حضرت داؤد ، مسیح کی پیدائش سے ایک ہزار سال قبل اس خطے پر حکمرانی کرتے تھے۔
ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ محل اپنی تعمیر کے 1400 سو سال بعد بازنطینی سلطنت کے دور میں تباہ کردیا گیا تھا۔
دی نیوز ٹرائب: Faisal Zafar Jul 21st, 2013