کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
حلال اور حرام مرغی کے گوشت کی پہچان کیا ہے؟ آپ بھی جانئے اور احتیاط کریں
29 اگست 2015لاہور (خصوصی رپورٹ) ایک عرصے سے حرام مرغی کے گوشت کی خبریں ملتی آ رہی ہیں لیکن عام شہری حلال اور حرام گوشت میں امتیاز سے ناواقف ہیں لیکن اب یہ پریشانی ختم سمجھیں اور احتیاط کریں ۔
تفصیلات کے مطابق حرام مرغی کا گوشت قدرے نیلا ہوتا ہے
جبکہ حلال کی گئی مرغی کا گوشت گلابی یا ہلکا پیلا ہوگا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی طریقے سے حلال کی گئی مرغی کا سارا خون باہر نکل جاتا ہے اور صرف گوشت کا رنگ ہی رہ جاتا ہے
جبکہ حرام مرغی کا خون جسم سے باہر نہیں نکل پاتا اور اندر ہی جم جاتاہے جو جمنے کے بعد گوشت کا رنگ قدرے نیلا پڑ جاتا ہے ۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں حرام مرغیوں کیلئے بیوپاری حضرات ’ٹھنڈی مرغی یا اکھ میٹی‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں ۔
اسی طرح کچھ عرصہ قبل تک پریشر والے گوشت کا بھی آپ سنتے ہی رہے ہوں گے ،
پریشر والے گوشت کا رنگ بالکل ہلکا گلابی ہو گا ،
اگر پریشر نہ لگا ہوا تو گوشت کا رنگ شوخ گلابی ہو گا۔
پریشر لگانے کیلئے قصاب حضرات پانی کا ایک پائپ جانور کو ذبح کرنے کے بعد پانی کا پائپ شہہ رگ میں ڈال کر پریشر سے پانی چھوڑتے ہیں جس کی وجہ سے پانی پورے دباﺅ کیساتھ ہر چھوٹی بڑی رگ میں پہنچ جاتا ہے اور یہ حربہ صرف ناجائز منافع خوری یعنی پانی استعمال کر کے گوشت کا وزن بڑھانے کیلئے کیا جاتا ہے ۔ گرم گرم جسم میں پانی بھرنے کی وجہ سے پریشر والے گوشت میں سے بھی مناسب خون خارج نہیں ہو پاتا۔
روزنامہ پاکستان