• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حمل کا چوتھا مہینہ اور بچے کی دھڑکن رک کئی

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
السلام علیکم

حمل کا ٤ چوہتا مہینہ چل رہا تھا چک اپ کر وانے کے لئے گئے تو ڈاکٹر نے کہا کے بچے کی دھڑکن رک کئی ہے پھر آپریشن سے نکلنا پڑھا

بخاری کی حدیث میں آتا ہے اور قرآن میں مومنوں کی آیت کی تفسیر سے بھی پتا چلتا ہے کے ماں کے پیٹ میں بچے کو روح ٤ مہینے بعد ڈالی جاتی ہے
تو پھر ڈاکٹر کا یہ کہنا کی دھڑکن رک کئی جب کے ٣ مہینے ہویے ہیں اور ٤ ابھی لگا ہیں کیسے روح آگیی

واضح کریں
جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
ڈاکٹرز کےبیان کے مطابق حمل کے چھٹے ہفتے یعنی دوسرے مہینے میں بچے کا دل ایک پائپ کی صورت میں دھڑکنا شروع کر دیتا ہے۔ دل کی دھڑکن کا تعلق روح سے نہیں ہے بلکہ جان سے ہے۔ ٤ ماہ تک بھی بچہ ماں کے پیٹ میں زندہ ہوتا ہے اور اسی لیے تو اس کی نشوونما ہو رہی ہوتی ہے اور اگر زندہ نہ ہو تو اس کی نشوونما کیسے ہو گی لیکن اس زندہ وجود میں روح موجود نہیں ہوتی ہے۔ روح کے جسم میں داخل ہونے کے بعد زندگی ایک خاص قسم کی زندگی میں ڈھل جاتی ہے جسے قرآن نے ایک نئی زندگی سے تعبیر کیا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے:
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ اللَّـهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ﴿١٤﴾
 
Top