اوہ میرے پیارے بھائی جان، کوئی مثبت کام کر لو یار۔۔۔ چھوڑو وہ جو کچھ بھی ہیں ہمیں اس سے کیا۔ کیوں ان کاموں میں خوامخواہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
محدث فورم پر کتنے ہی اہم پروجیکٹس چل رہے ہیں اگر آپ واقعی میں دین حنیف کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اپنا پیسہ اور اپنا وقت مثبت کاموں میں استعمال کریں۔
ایسی باتوں سے پہلے کبھئ کوئی فائدہ ہوا ہے جو اب ہو گا، اگر آپ واقعی میں حنفیت کا رد کرنا چاہتے ہیں تو کم از کم ایسی تحریریں تو لکھیں جو علمی ہوں۔
آپ احناف کے وہ عقائد و اعمال جو قرآن و سنت کے خلاف ہوں ان کا علمی رد کر دیں، یا کسی کتاب میں ہو تو وہاں سے ٹائپ کر کے یہاں لگا دیں۔ لیکن یوں اپنا وقت برباد نہ کریں۔
اگر میری بات بری لگے تو معذرت
والسلام