• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حیض والی عورت سے مباشرت کرنے کے حوالے سے چند مسائل

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
890
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
69
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع کر لیتا ہے اسے پتہ بھی ہے کہ میری بیوی کو حیض کا خون آیا ہوا ہے اس نے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا ہے ، اس پر اپنے اس گناہ سےتوبہ کرنا واجب ہےاور وہ کفارہ بھی ادا کرے گا۔

سیدنا ابن عباس ؓ نے نبی کریم ﷺ سے اس شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی سے حالت حیض میں مجامعت کرتا ہے روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ”ایک دینار صدقہ کرے یا آدھا دینار۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ صحیح روایت ایسے ہی ہے کہ ”ایک دینار یا آدھا دینار۔“ (سنن ابى داود: 264)

اگر بیوی کو حیض آیا ہو تو صرف دخول کرنا منع ہے باقی ہر طرح کی لذت حاصل کی جا سکتی ہے۔

جناب عکرمہ نبی کریم ﷺ كی کسی بیوی سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ اگر اپنی کسی اہلیہ سے کچھ خواہش کرتے اور وہ حیض سے ہوتی تو اس کی شرمگاہ پر کپڑا ڈال دیتے۔ (سنن ابى داود: 272)
 
Top