کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کی نمازِ استسقیٰ کی اپیل
روزنامہ پاکستان، 24 اکتوبر 2015 (14:51)جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں سے نمازِ استسقیٰ کی ادائیگی کے لئے اپیل کر دی۔
شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے اپیل کی ہے کہ آئندہ جمعرات ہر کوئی بارش کے لئے نماز ِ استسقیٰ ادا کرے۔
شاہ سلمان نے اپیل میں کہا ہے کہ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حضر ت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور معافی، توبہ اور بارش کے لئے دعا کریں۔
یاد رہے کہ مسلمان بارش وغیرہ اور اللہ کی رحمت کے حصول کے لیے نماز استسقیٰ ادا کرتے ہیں اور جس حد تک تپش یا دھوپ میں پڑھی جائے تو اسے اتنا ہی افضل سمجھا جاتا ہے۔