• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اورآب زم زم سے غسل دے دیا گیا

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
مکہ المکرمہ... استقبال رمضان کے سلسلے میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اورآب زم زم سے غسل دیاگیا۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اورآب زم زم سے غسل دیا۔اس روح پرورتقریب میں پاکستان سے بلاول بھٹو،اویس مظفر اور سابق صوبائی وزیر عبد الروٴف صدیقی کے علاوہ پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان ،اوآئی سی کے سربراہ،سعودی علماء و مشائخ کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ غسل کعبہ کے دوران طواف جاری رہا ،بڑی تعداد میں زائرین نے یہ روح پرور منظر دیکھا۔گورنرشہزادہ خالد الفیصل نے طواف کیا اور نفل اداکرکے عالم اسلام ،فلسطین،شام اور امت مسلمہ کے لئے دعائیں کیں۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ غسل کعبہ کی سعادت حاصل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتاہوں ، حکومت نے حرمین شریفین کی توسیع کے لئے اہم منصوبے تیارکئے ہیں جس سے زائرین اور معتمرین کو عبادت میں بے انتہا سہولتیں میسر آئیں گی ،ساتھ ہی مطاف کے توسیعی منصوبے اور صحن حرم کی توسیع سے کئی لاکھ معتمرین اور حجاج استفادہ کرسکیں گے۔
ربط
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ہزاروں من عرق گلاب
کیا کہتے ہیں علماء اس بارے میں؟
اس طرح کی باتیں پہلے مستند ذرائع سے ثابت ہونی چاہییں ، پھر ان پر بات بھی کی جاسکتی ہے ۔
بہرصورت حسب ضرورت خوشبو وغیرہ کا استعمال تو کیا جاتا ہے ، عرق گلاب بھی استعمال ہوتا ہو ، کوئی بعید نہیں ۔
اس حوالے سے کچھ تفصیل یہاں دیکھی جاسکتی ہے ۔
 
Last edited:
Top