• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خبردار! سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر یہ ایک کام کرنے والوں کو اب ایک سال جیل میں گزارنا پڑ سکتا ہے!

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
خبردار! سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر یہ ایک کام کرنے والوں کو اب ایک سال جیل میں گزارنا پڑ سکتا ہے! سخت وارننگ جاری
روزنامہ پاکستان، 06 جنوری 2016

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں انٹرنیٹ، اور خصوصاً سوشل میڈیا پر کسی کی توہین کرنے والوں کے لئے انتہائی سخت سزاﺅں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نیوز سائٹ ایمریٹس 247 نے مقامی اخبار سبق کے حوالے سے بتایا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کرائم کے انسداد کے لئے بنائے گئے ایک نئے قانون کے مطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے کسی کی توہین کے مرتکب افراد کو ایک سال جیل اور 5 لاکھ سعودی ریال جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

اخبار نے معروف سعودی قانون دان خالد ابوراشد کے حوالے سے بتایا کہ یہ قانون ٹویٹر اور واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر نافذ العمل ہو گا۔

خالد ابوراشد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص اپنے خلاف توہین آمیز میسج یا ٹویٹ کی نقل کے ساتھ وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر شکایت درج کروا سکتا ہے، جس کی بناء پر ملزم کے خلاف باقاعدہ کاروائی کی جائے گی۔
 
Top