• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خطبات بہاولپوری

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
خطبات بہاولپوری

مصنف
پروفیسر حافظ عبداللہ بہاولپوری

ناشر
مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد


تبصرہ
محترم پروفیسر حافظ عبداللہ بہاولپوری ایک قناعت پسند ،حق گواور سادگی پسند انسان تھے ۔انہوں نے اپنی زندگی کا ایک خاصہ حصہ خدمت دین کیلے وقف کردیا تھا ۔اللہ تعالی نے ان کے خلوص کی وجہ سے ان کی کلام میں ایک بندہءمومن جیسی تاثیررکھی ہوئی تھی ۔ان کی کلام انتہائی سادہ اورسچائی پرمبنی ہوتی تھی۔اسی وجہ سے ان کی تقریروتحریر اپنےاندر ایک خاص قسم کا اثررکھتی ہوتی تھی ۔ان کے خطبات کے اند ر توحید کا اثبات اور موجودہ رسومات کی پرزورتردیدملتی ہے۔ان کی ہرممکن کوشش ہواکرتی تھی کہ اپنامدعا ومقصداپنے سامعین کو منتقل کردوں۔اور اس کے لیے وہ الفاظ کے پیچ وخم میں مبتلا نہیں ہوتے تھے ۔بلکہ مشکل اور پیچیدہ الفاظ سے حتی الوسع گریز ہی کیا کرتےتھے۔ مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد نے ان خطبات وتقاریر کو ایک کتابی شکل میں آپ کے پیش خدمت کرنےکی سعادت حاصل کی ہے۔اس سلسلے میں ناشر محترم جناب عبداالغفار صاحب نے حافظ صاحب کے اخلاص بھری خدمات کی قدر کرتےہوئے بس لاگت کی بقدر قیمت کتاب متعین کی ہے۔اللہ ناشراور محترم حافظ صاحب کو اجرجزیل سے نوازے۔اوریہ بیان و تحریر ان کی دنیا وآخرت کی نجات کا ذریعہ بنائے۔آمین۔(ع۔ح)
 
Last edited:
Top