کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
خلیجی ممالک کا ملزمان کی ایک دوسرے کو حوالگی پر اتفاق
ریاض ۔ ھدیٰ الصالحروزنامہ پاکستان، جمعہ 9 اکتوبر 2015م
خلیجی ممالک کی نمائندہ تنظیم "خلیج تعاون کونسل" (جی سی سی) نے پہلی بار ملزمان کی ایک دوسرے کو حوالگی کے ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت کونسل کا کوئی بھی رکن ملک اپنے ہاں گرفتار یا مقیم دوسرے ملک کو مطلوب شخص اس کی درخواست پر دوسرے ملک کے حوالے کرنے کا پابند ہو گا۔
خلیج تعاون کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے آئینی وقانونی امور حمد المری نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی ایک دوسرے کو حوالگی کا فیصلہ حال ہی میں خلیجی ملکوں کے وزراء انصاف کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اگلے مرحلے میں اس معاہدے پر مزید بات چیت کے لیے خلیجی کونسل کے خارجہ سیکریٹریوں کےاجلاس میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد ریاض میں ہونے والی خلیجی تعاون کونسل سربراہ کانفرنس میں اسے حتمی منظوری دی جائے گی۔
حمد المری نے کہا کہ ماضی میں ملزمان کی ایک دوسرے کو حوالگی کا کوئی منظم طریقہ کار نہیں تھا۔ ملزمان کی حوالگی صرف عرب لیگ کے فورم سے کی جا رہی تھی۔ خلیجی ممالک میں اس نوعیت کا یہ پہلا معاہدہ ہے۔ جس کی منظوری خلیجی ممالک کے وزراء انصاف کے گذشتہ روز دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔
وزراء انصاف کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے لیے یکساں اور ماڈل قوانین سازی پر بھی اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے خلیجی ممالک میں یکساں قانون سازی کا معاملہ ابھی زیرغور ہے۔ اس پرآئںدہ کونسل کی انتظامی اور عالمی تعلقات کمیٹی کے اجلاس میں بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں خلیجی ملکوں کے مابین قانونی، عدالتی اور عدل و انصاف کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے اور نئے معاہدے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ح