• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلیفہ لاجواب ہوگیا۔۔۔۔۔!!!

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
خلیفہ ہارون الرشید بڑے حاضر دماغ تھے ۔۔۔۔ ایک مرتبہ کسی نے ان سے پوچھا۔۔۔۔
" آپ کبھی کسی کی بات پر لاجواب بھی ہوئے ہیں؟"
انہوں نے کہا۔۔۔" تین مرتبہ ایسا ہوا کہ میں لاجواب ہوگیا۔۔
پہلی مرتبہ ایک عورت کا بیٹا مرگیا اور وہ رونے لگی ۔۔۔میں نے اس سے کہا کہ آپ مجھے اپنا بیٹا سمجھیں اورغم نہ کریں۔۔۔۔اس نے کہا کہ میں اس بیٹے کے مرنے پر کیوں نہ آنسو بہاؤں ۔۔۔۔ جس کے بدلے خلیفہ میرا بیٹا بن گیا۔"
دوسری مرتبہ مصر میں کسی شخص نے حضرت موسیّ ہونے کا دعوی کیا ۔۔۔ میں نے اسے بلوا کر کہا کہ حضرت موسی کے پاس تو اللہ تعالی کے دئیے معجزات تھے ۔۔۔ اگر تو موسی ہے کوئی معجزہ دکھا۔۔۔ اس نے جواب دیا کہ موسیّ نےتو اس وقت معجزہ دکھایا تھا۔۔۔ جب فرعون نے خدائی کا دعوی کیاتھا، تو بھی یہ دعوی کرتو میں معجزہ دکھاؤں گا۔۔۔"
تیسری مرتبہ لوگ ایک گورنرکی غفلت اور کاہلی کی شکایت لے کر آئے ۔۔۔ میں نے کہا کہ وہ شخص تو بہت نیک ۔۔۔ شریف ۔۔۔ اور ایماندار ہے ۔انہوں نے جواب دیا کہ پھر آپ اپنی جگہ اسے خلیفہ بنادیں تاکہ اس کا فائدہ سب کو پہنچے۔"
بحوالہ:کتاب الاذکیاابن جوزی
 
Top