• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خود بدلتے نھیں قرآن کو بدل دیتے ھیں

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
قرآن ہمارے تابع اور میری باتیں سورہ فاتحہ ہیں۔ شامی مذاکرات کار کی ہرزہ سرائی

جنیوا) شام میں اپنی قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں بدنام بشارالاسد اور اس کے کارندوں پر قرآن پاک اور اسلامی تعلیمات کی توہین کے الزامات آج ایک حقیقت بن کر سامنے آئے ہیں۔ جنیوا میں ائے شامی حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ بشارالجعفری نے اپوزیشن سے مذاکرات کے بارے میں اپنی حکومت کےموقف کو [ناعوذ باللہ] قرآن پاک کی سورہ فاتحہ قرار دے ڈالا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفن ڈی میسٹورا سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشارالجعفری نے کہا کہ ’ہم قرآن کو نہیں بلکہ قران ہمیں فالو کر رہا ہے۔ بشارالجعفری نے کہا کہ ’’مذاکرات وغیرہ کچھ نہیں ہو رہے ہیں، ہم یہاں صرف غیر مشروط بات چیت کی تیاری کے لیے آئے ہیں۔ وہ بات چیت نہ صرف غیر مشروط ہوگی بلکہ شامیوں کی شامیوں کے ساتھ ہو گی جس میں کوئی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔ نیز بات چیت بالواسطہ ہو گی۔ براہ راست کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے‘‘۔ پھر انہوں نے اپنے یہ الفاظ دہرائے کہ ’’میری باتوں کو اچھی طرح ذہن نشین کر لو کیونکہ یہ قرآن کریم کی سورۃ الفاتحہ ہے اور فاتحہ القرآن ہمارے تابع ہے۔ بات وہیں ختم نہ ہوئی بلکہ بشارالجعفری نے اپنی ہرزہ سرائی کو سورہ فاتحہ قرار دینے کے بعد’’صدق اللہ العظیم‘‘ کے الفاظ بھی پڑھے اور یہ تاثر دینے کی مذموم کوشش کی کہ گویا وہ عام گفتگو نہیں بلکہ قرآن کریم کی تلاوت کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا کے عرب سرکل میں بشارالجعفری کے اس اقدام پر سخت تنقید جاری ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بشارالاسد اور اس کے کارندوں نے نہ صرف ملک وقوم کو تباہ وبرباد کر ڈالا بلکہ پورڈھٹائی کے ساتھ نیا قرآن اور نیا اسلام بھی گھڑنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے شام کو ایران اور روس کے ہاتھ گروی رکھ دیا ہے۔ اب قرآن مجید کی نئی فاتحہ بھی بنا ڈالی ہے۔
http://inkishaf.tv/2016/02/02/2964/
0http://inkishaf.tv/2016/02/02/2964/
 
Top